Mahmood Asghar

Choudhary

دہری شہریت اور خواجہ آصف کا بیان .... یکم دسمبر 2024
Download Urdu Fonts
پاکستان کو دوہری شہریت ختم کرنی چاہیے۔۔ سیاست کی کھرک ہے تو پاکستان آئیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہوجائے گا ۔۔ یہ بیان دیا ہے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف صاحب نے ۔ خواجہ صاحب پہلے بھی اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف زہر اگلتے رہتے ہیں اور اس دفعہ تو انہوں نے کھرک والا بیان اس لئے دیا ہے کہ انہیں ذاتی تجربے کی بنیاد پر بھی کھرک کا سامنا ہے ۔ ہمیں ذاتی طور پر خواجہ آصف کے خلاف لندن میں ہونے والے واقعہ پر گہرا افسوس ہے اور ہم معذرت خواہ ہیں کہ کسی نے ان کے ساتھ بد تمیزی کی ہے ۔ لیکن ایک شخص کی بد تمیزی پر وہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کی وفاداری پر شک نہیں کر سکتے ۔ خواجہ صاحب کو یاد ہونا چاہئے کہ وہ کم و بیش ہر سال یورپ تشریف لاتے ہیں اور ائرپورٹ پر اترتے ہ ی بیسیوں اوورسیز پاکستانی ان کے راہ میں بچھ بچھ جاتے ہیں ۔ انہیں اپنی گاڑیوں میں سیر کراتے ہیں ۔ انہیں جاگنگ کراتے ہیں انہیں مہنگے کھانے کھلاتے اور فائیواسٹار ہوٹلوں میں آرام کرواتے ہیں اور جاتے جاتے و ہ ''موگینبوخوش ہوا ''کی صدا لگا کر بالکل غیر جمہوری طریقے سے ن لیگ کا صدر نامز د کر جاتے ہیں ۔ انہوں نے طعنہ دیا ہے کہ یہ لوگ اپنے معاش کی خاطر ملک چھوڑ گئے ہیں تو میں انہیں یاد کراتا جاؤں وہ شاید بھول گئے ہیں کہ انہوں نے اپنی ڈگر ی برطانیہ سے کی تھی اور وہ متحدہ عرب امارات میں جاب کرتے رہے ہیں ۔ ظاہر ہے اس وقت وہ بھی معاش کی خاطر ہی جاب کر رہے ہوں گے ۔ ملک کے لئے تو گئے نہیں تھے ن لیگ کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ سمندر پار مقیم تمام پاکستانیوں کو پی ٹی آئی کا سمجھتا ہے اور ان تمام سے دشمنی نکالنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اگر آپ کی اوورسیز میں موجود ن لیگ کی تنظیمات بھی مظاہروں کے لیے بندے نہیں نکال سکتے تو آپ اپنی کھرک ان پر نکالیں تما م اوورسیز کو اپنا دشمن کیوں سمجھتے ہیں ، اور یہ کیسا مضحکہ خیز خیال ہے کہ ان کے دہری شہریت ختم کردیں ۔۔ یہ کون سا حل ہے ۔ جس سمندر پار مقیم پاکستانی نے آپ کے جبر ، آپ کے ظلم ، آپ کی انسانی حقوق کی پامالیوں پر آواز اٹھانی ہے کیا وہ ویسے نہیں اٹھائے گا ۔ کیا بیرون ملک مقیم تمام بین الاقوامی این جی اوز پاکستان میں ہونے والی زیادتیوں پر آواز نہیں اٹھاتی ہیں ۔ یہ نادر آئیڈیا آپ کے ذہن میں ڈالا کس نے ہے ۔ پاکستان کے صحافیوں کا خیال ہے کہ ن لیگ میں سمجھدار اور ذہین لوگوں میں جن کا شمار ہوتا ہے خواجہ آصف کا شمار ان میں ہوتا ہے ۔ اگر عقل ، ویژن اور سوچ کے معاملے میں یہ ن لیگ کا نوم چومسکی ہے تو باقی سارے تو پھر گامے ہی ہوں گے ۔ کوئی خدا کا خوف کریں ۔ آپ نے تو وہ چوپو چوپو ہور چوپو والی مثال بھی پیچھے چھوڑ دی باقی اگر خواجہ صاحب یا ان جیسے کسی بھی سیاسی لیڈر کے دل میں رتی برابر بھی شرم ہو تو انہیں چاہیے کہ آئندہ اپنے پیسوں سے ذرا وینس ، پیرس یا بارسلونا کی سیر خود کریں سمندر پار پاکستانی جب تک ایسے لیڈروں کے آگے بچھ بچھ جاتے رہیں گے ان کے بارے ایسے ہی رعونت والے بیانات آتے رہیں گے #محموداصغرچودھری



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN