Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
اجمیر شریف اور انتہا پسندوںکی نظر ---- 7دسمبر 2024
Download Urdu Fonts
انڈیا میں مساجد کو مسمار کر کے مندر میں تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہی تھا کہ اب درگاہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری بھی انتہا پسند ہندوؤں کی لسٹ میں شامل ہوگئی ہے ۔ اس کا بھی سروے کرانے کا حکم جاری ہوگیا ہے ۔ کیونکہ وہاں کی ہندو جماعتوں کا خیال ہے کہ یہ درگاہ بھی ان کے شیوا مندر پر بنائی گئی ہے ۔۔ ویسے جو موقف ہندو انتہا پسند آرکیالوجسٹ اپناتے ہیں کہ فلاں عمارت کے طرز تعمیر میں فلاں ڈیزائین ہندو آرٹ سے مماثلت رکھتے ہیں اگر اس موقف کو مسلمان اپنا لیں تو شاید یورپ بیشتر چرچ اس سے نہ بچ پائیں ،کیونکہ محراب سے لیکر جیومیٹری کی ڈیزائین تک اور ان کے دروازوں تک اسلامی طرز تعمیر سے لئے گئے ہیں ۔ پھر وہ چاہے اسپین ہو یا لیکر اٹلی بہت سی تاریخی و مذہبی عمارات می مسلمان آرٹ کا ڈی این اے شامل ہوچکا ہے ڈاکٹر ویتو سالیرنو میرے ایک دوست تھے ۔ اٹلی میں بہت بڑے محقق تھے ۔ انہوں نے ایک دفعہ واقعہ سنایا کہ اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر میں ایک چرچ کئی سو سال پرانا تھا ۔ وہاں وہ سیر کے لئے گئے تو چرچ والوں نے فخریہ بتایا کہ آئیے ہم آپ کو اس کی دیواروں پر بنی آرٹ کا بہترین نمونہ دکھاتے ہیں جو آپ کو کسی اور چرچ میں نہیں ملے گا کیونکہ عام طور پر چرچوں میں تصویری آرٹ موجود ہوتی ہے لیکن ا سمیں ڈیزائننگ کروائی گئی تھی ۔۔ ۔۔ چرچ والوں نے بتا یا کہ جس آرٹسٹ سے انہوں نے ماضی میں یہ آرٹ کا نادر نمونہ تیار کروایا تھا وہ کسی مسلمان ملک سے آرٹ سیکھ کر آیا تھا ۔۔ ڈاکٹر صاحب فرمانے لگے جب ماہرین نے غور سے اس آرٹ کے نمونے کو دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ اسلامی کیلیگرافی تھی جس میں کچھ آیتیں لکھی ہوئی تھیں ۔۔ انڈیا میں اس وقت جس تیزی سے مساجد کو گرا نے کے مطالبات سامنے آرہے ہیں ا سمیں ہنگاموں میں کئی لوگ ہلاک ہو رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے ۔ یہی ہوتا ہے جب کسی ملک میں پاپولزم کی سیاست عروج پاتی ہے تو عوام میں سوائے نفرت کے اور کچھ پیدا نہیں ہوتا ۔۔ایک مثبت او رمہذب معاشرے کے تمام اصول تہس نہس ہوجاتے ہیں خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ وہ ہے جو ہر مذہب ، ہر دھرم کے لئے اتحاد کی علامت تھی اب وہ بھی گرنے کو ہے ۔۔
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.