Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
ڈکشنری ...... 28 دسمبر 2024 ء
Download Urdu Fonts
ڈکشنری
اگرآپ کے حلقہ احباب میں متنوع علم رکھنے والے دوست موجود ہو تو وہ آ پ کی جیتی جاگتی ڈکشنری ہوتی ہیں ۔ کسی بھی قسم کا کاؤنٹر چیک بڑی آسانی سے ہوسکتا ہے ۔ اور شخصیت پرستی کا بت جلد پاش پاش ہو سکتا ہے ۔ ٹی وی پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جب یہ کہا کہ میری کرسمس کا معنی ہے کہ خدا نے بیٹا جنم دیا تو میں فوراً کاؤنٹر چیک کرنے اپنے دوست ڈان ماریو کے پا س چلا گیا ،میں نے کہا کہ کیا کرسمس کا یہ مطلب ہے ۔ وہ مسکراناشروع ہوگئے ۔ کہنے لگے کہ جس نے بھی تمہیں یہ بتایا ہے لگتا ہے اسے انگریزی یا لاطینی زبان نہیں آتی ۔میں نے کہا کیا بات کرتے ہیں وہ تو گفتگو بھی انگریزی میں کرتے ہیں ۔ کہنے لگا تو پھر وہ یقیناً باتوں کو گھمانے کا فن جانتے ہوں گے ۔
میں نے کہا آپ بس مجھے اس کا مطلب سمجھائیں ۔ وہ بولے تو سنو ۔ کرسمس دو لفظوں کا مجموعہ ہے ۔ کرائسٹ اور میس ۔۔۔ کرائسٹ لاطینی زبان کرستو سے نکلا ہے ۔ جس کے لفظی معنی تو مسح کرنے کے ہیں اور اس کا تعلق ایک روایت سے ہے قدیم تہذیبوں میں بادشاہوں کو تیل سے مسح کروایا جاتا تھا ۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ شخص چنا ہو ایا منتخب کیا ہوا ہے ۔ عبرانی زبان میں یہ لفظ مسیح کے مترادف ہے جو انبیاء کے لئے اور نجات دہندہ کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ اور میس کو اجتماع یا جلسہ کہتے ہیں ۔ آسان الفاظ میں کہیں تو حضرت عیسی علیہ السلام کا میلہ یا عید ۔اور ''میری ''انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کا مطلب خوشی ، مسرت یا شادمانی کے ہیں ۔۔ اگر ابھی بھی تمہیں شک ہے کہ اس لفظ کے بولنے سےتمہارا دھرم بھشٹ ہوجاتا ہے تو آپ اٹالین میں بول لیا کرو۔ اٹالین میں تو میری کرسمس جیسا کوئی لفظ ہی نہیں ہے۔
میں نے اس دن سبق سیکھا کہ جب بھی کوئی انتہا پسند کسی لفظ کے بارے دل میں کوئی شک یا بغض ڈال دے تو اس پر اپنی بھی کچھ ریسرچ کر لینی چاہئے دنیا کی کسی بھی انگریزی ڈکشنری میں میری کرسمس کا وہ ترجمہ موجود نہیں ہے جو انتہا پسند ہمارے ذہنوں میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ اس لئے جس ملک میں آپ رہتے ہیں ۔ جہاں کی آپ نے شہریت لی ہے ۔ جس معاشرے کا آپ حصہ بنے ہیں ۔ اخلاق کا تقاضہ ہے کہ ان کی خوشیوں میں شامل ہوں ۔ اپنے پڑوسیوں کو اپنے دوستوں کو تحفے دیں ۔ اگر آپ کے گھر میں یا آپ کی کمپنی میں مسیحی ملازم کام کرتے ہیں تو انہیں تحفے خرید کر دیں تاکہ وہ اپنی عید خوشی سے منا سکیں ۔ اگر آپ کچھ خرچ نہیں کرنا چاہتے تو کم از کم اپنی زبان سے ہی انہیں ان کی عید کی مبارکباد دے دیں ۔
کچھ سال پہلے اٹلی میں ایک اسلامی جماعت نے ایک مین اخبار کا پورا صفحہ خرید کر میری کرسمس کا اشتہار لکھوا دیا تھا کہ میزبان ملک کے شہریوں کو مسلمانوں کی جانب سے محبت کا پیغام جائے ۔ کچھ مساجد کے امام اور انتظامیہ کرسمس کا کیک خرید کر اپنے شہر کے چرچ کے پادری کو تحفتاً بھیج دیتے ہیں ۔ اس سے یقیناً خیرسگالی کا ایک پیغام جاتا ہے ۔ اور ڈائیلاگ کا رستہ ہموار ہوتا ہے
#محموداصغرچودھری
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.