Mahmood Asghar

Choudhary

گرا گدھے سے اور غصہ کمہار پر .. اوورسیز کنونشن ... 18 اپریل 2025
Download Urdu Fonts
پنجابی محاورہ ہے کہ ڈگا کھوتے توں تے غصے کمہار تے — اوورسیز کنونشن کی خبریں شئیر کرنے پر کچھ لوگ اتنے غصے میں ہیں کہ ان کا بس نہیں چل رہا کہ وہ میرے ساتھ آکر باقاعدہ لڑائی کریں طعنوں سے بڑھ کر بات اب گالیوں تک پہنچنے والی ہے خدا کے بندو کوئی عقل کرو ۔ حکومت نے اگر کوئی کنونشن کرایا ہے اور اس میں کچھ اعلانات کر دئیے ہیں تو ان کی رپورٹ آپ تک پہنچانا کب سے جرم بن گیا ہے یقین مانیے اوورسیز کنونشن کروانے میں میرا کوئی ہاتھ نہیں ۔ البتہ اس میں مطالبات بھجوانا میرا فرض تھا میں نے تو شرکت بھی نہیں کی ۔ آپ کیوں تتے توے پر بیٹھ گئے ہیں بلکہ مکئی کے اس دانے کی طرح جس کو گاؤں کا ماچھی جب اپنی بھٹی کے اوپر رکھتا ہے تو گرم ریت اور آگ کا سینک لگتے ہی وہ ٹپ کر ماچھی کے “دا بڑے “سے باہرآ گرتے ہیں اور بچے اسے زمین سے اٹھا کر کھا لیتے ہیں یا پھر ماچھی انہین پیروں تلے مسل دیتا ہے آپ کی گندی گالیوں سے یا غصے والے کمنٹس سے خبر تبدیل تو نہیں ہوجائے گی ۔ آپ حوصلہ رکھیں جب حکومت ان مطالبات پر عمل نہیں کرے گی تو تنقید بھی ہم ہی کریں گے لیکن ابھی ایک اچھا کام ہوا تو اسے سراہنے تو دیں ایک مہاتما کے کچھ پجاری مجھے لفافہ اور پٹواری کہنے پر بضد ہیں انہیں یاد دلاتا جاوں کہ ہر حکومت کے اچھے کام کی تعریف ہم نے ہر دور میں کی ہے اگر میں یہ اسٹیٹس کل لکھتا تو شاید میرے پاس کوئی پروف نہ ہوتا لیکن وہ جو آسمانوں پر بیٹھا رب ہے نا وہ ہر وقت اپنی نشانیاں دکھاتا رہتا ہے آج صبح جب میں اٹھا تو فیس بک میموری مجھے اپنی ایک پرانی پوسٹ دکھا رہا تھا جس میں میں نے ذلفی بخاری کی تعریف کرتے ہوئے ایک خبر شئیر کی ہوئی ہے جس میں وہ اوورسیز کے لئے اچھے اقدامات کا اعلان کر رہا ہے جب پی ٹی آئی نے اوورسیز پنجاب کمشن کا وائس چئیر مین وسیم اختر کو بنایا تو اس کے اعزاز میں سب سے پہلا پروگرام میں نے پریس کلب آف پاکستان یوکے کے زیر اہتمام مانچسٹر میں منعقد کیا اور ا سکے سامنے مسائل رکھے تھے جب پی ٹی آئی نے مخدوم طارق کو بنایا تو ان سے ذاتی طور پر مل کر اوورسیز کے مسائل ان کے سامنے رکھے ۔ جب شاہ محمود قریشی جرمنی آئے تو ان کے سامنے اپوسٹل کنونشن کا مسئلہ پی او اے ایف نے رکھا ۔ جب زلفی بخاری سے ملے تو ان کے سامنے پاسپورٹس اور بلاک ہونے والے پاکستانیوں کے بارے بات کی یاد رکھیے میرے پیج سے آپ کو کوئی بھی ریاست مخالف یا دین مخالف پوسٹ نہیں ملے گی اگر آپ کو جھوٹی خبریں یا ملک کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہی سننا ہے تو پھر ان یوٹیوبرز کو سن لیں جو اس کنونشن کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے تھےکہ اس میں اوورسیز کو لانے کے لیے تین ہزار یورو آفرز کئے جارہے ہیں جو بتا رہے تھے کہ اوورسیز نے اس کو ریجیکٹ کر دیا انہیں بتائیں کہ کنونشن اوورکرراؤڈد ہوگیا تھا جو کہہ رہے تھے کہ اوورسیز نے ترسیلات زر روک لی ہیں انہیں بتائیں کہ انہوں نے پچھلے مہینے چار اعشاریہ ایک ارب ڈالر بھیجے ہیں جن کے گوبر کو آپ گڑ سمجھتے ہین انہی جھوٹوں کو سنیں اس پوسٹ پر میرے اوپر غصے نکالنے کی سمجھ نہیں آتی میں نہ تو اس حکومت کا نمائندہ ہوں اور نہ ہی مہاتما کی حکومت کا نمائندہ تھا ہمارے لئے اوورسیز کے مسائل اہم ہیں کسی لیڈر کی اقتدار کی خواہش میں لڑی جانے والی جنگ دوسرے درجے کی حیثیت رکھتی ہے ہم اوورسیز کے مسائل ہر دور حکومت میں پیش کرتے رہیں گے اور ہر حکومت کے اچھے عمل کی تعریف اور خامیوں پر تنقید کرتے رہیں گے اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو زلفی بخاری والی خبر آج کی تاریخ کی ہے آپ پہلے کمنٹس میں دیکھ سکتے ہیں جو میرے فیس بک پر آج ہی کے دن شئیر ہوئی تھی اور اللہ سب سے بہتر نشانیاں دکھانے والا ہے اور وہی ہے جو جسے چاہے عزت دے



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN