Mahmood Asghar

Choudhary

میرا فخر پاکستان ... 10 مئی 2025
Download Urdu Fonts
مجھے فخر ہے میں پاکستانی ہوں ۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایسی قوم سے ہوں جو پہلے دن سے امن چاہ رہی تھی جو پہلے دن سے دنیا کو خبردار کر رہی تھی کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں ۔ ہم پر جنگ مسلط نہ کی جائے ۔ ہم دنیا کے ہر فورم پر بیٹھنے کو تیار ہے ، ہر قسم کی انویسٹیگیشن کے لئے حاضر ہیں ، تعاون کے لئے تیار ہیں ۔ آپ کے پہلگام میں ہونے والے سانحے کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ اس کی تحقیق کے لئے تعاون کرتے ہیں ۔اور یہ سب ہم اس ملک کو کہہ رہے تھے جو ہمارے ملک میں ہونے والے جعفر ایکسپریس واقعہ پر جشن مناتا رہا ۔ یہ سب ہم اس ملک کو کہہ رہے تھے جس کے مین سٹریم میڈیا پر بیٹھے آرمی کے لوگ یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے سب عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ وہ جو ٹی وی پر بیٹھ کر میری فوج پر جملے کس رہے تھے ۔ سمجھ رہے تھے کہ اب یہ پھنس گئے ہیں لیکن اللہ نے میری فوج کو سرخرو کیا ۔ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک کا میڈیا عوام کو جنگی جنون میں مبتلا نہیں کرتا ۔ جنگ کے دنوں میں بھی نفرت کا سودا نہیں بیچتا ۔ مجھے فخر ہے کہ میری فوج تحمل ، بردباری کا اعلان کرتی رہی ۔ مجھے فخر ہے میری فوج پر کہ اس نے اس وقت تک جوابی کاروائی شروع نہیں کی جب تک دشمن نے ان کے لئے جنگ کے علاوہ کوئی آپشن نہیں چھوڑا ۔ مجھے فخر ہے کہ اس دوران بھی وہ بار بار یقین دلاتے رہے کہ وہ عام سویلین کو نشانہ نہیں بنائیں گے وہ سکھوں ، مسیحیوں اور ہندوؤں کو مذہب کی بنیاد پر قابل نفرت نہیں سمجھتے ۔ مجھے فخر ہے کہ میرے ملک کی فضائیہ نے فضاؤں پر اپنی بادشاہت ثابت کی ۔ دنیا کو بتایا کہ جنگ ایسے لڑتے ہیں ۔ بہت زیادہ آپریشنوں کی ضرورت نہیں ہے ایک ہی وار ایسا کروں کہ دشمن صلح اور سیز فائر کے لئے تیار ہوجائے ۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم سے ہوں جو جنگ کے دنوں میں بھی خوفزدہ ِ غمگین اور بے صبرا ہونے کی بجائے مزاحیہ ویڈیو بناتی رہی ۔ اپنے مقابل کو ''ڈئیر انڈیا'' کہہ کر مخاطب کرتی رہی ۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس قوم سے ہوں جس کے بابائے قوم محمد علی جناح آج سے ایک صدی پہلے جان چکے تھے ۔ ہمار ابطور قوم ایک نیکسٹ لیول ہے ۔ جو ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔ آج اللہ نے ہمیں سرخرو کیا ، کامیابی دی ۔ اور ایسی دھاک بٹھائی کو جو صدیوں یاد رہے گی ۔ اللہ ہم سب کاحامی و ناصر ، آج شکرانے کے نفل ادا کرنے کا دن ہے ۔ اور دنیا کو ایک بار پھر پیغام دینے کا دن ہے کہ آؤ امن کی بات کریں ، اچھے پڑوسیوں کی طرح مکالمے کے لئے سر جوڑ لیں ، آئے آپسی اختلافات ٹیبل پر بیٹھ کر حل کرتے ہیں پاک فوج زندہ باد پاکستان پائندہ پاد



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN