Mahmood Asghar

Choudhary

ڈیڑھ شانا .... 15 مئی 2025
Download Urdu Fonts
کل سے پہلے میرا خیال تھا کہ اگر آپ بالکل نیوٹرل معلومات چاہتے ہیں تو یوٹیوب پر دو ہی نام ہیں جنہیں آپ سن سکتے ہیں ایک ہیں انڈیا کے دھرو راٹھی اور دوسرے ہیں پاکستان کے سید مزمل ۔ سید مزمل لیفٹیسٹ ہیں ، مذہبی انتہا پسندی کے خلاف ہیں ، اور گم شدہ پشتونوں ، بلوچوں اور پاکستان میں موجود اقلیتوں کے لئے بے خوف ہوکر بولتے ہیں دھرو راٹھی خود کو سیکولر کہتے ہیں اس لئے ہندو مسلم تنازعات میں ہمیشہ بیلنس رکھنے کی کوشش کرتے اور “ایکتا” کی بات کرتے رہے ہیں آپ ان کی شہرت کے اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ یوٹیوب پر اس کے تقریبا 28 ملین فالورز ہیں اور پاکستان میں انجنئیر محمد علی مرزا اور مفتی مسعود جیسے لوگ بھی اس کے اعلانیہ مداحوں میں پائے جاتے ہیں ۔ لیکن کل دھرو راٹھی نے انڈیا پاکستان تنازعے میں ایک ویڈیو بنائی اور پاکستان کو ایک دہستگرد ریاست ثابت کرنے میں اپنے ہی بنائے ہوئے اصولوں کو تہس نہس کردیا ۔ مثلا وہ پہلا شخص ہے جس نے گودی میڈیا کی اصطلاح مشہور کروائی لیکن جب پاکستان کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنے کی بات آئی تو اس نے اسی گودی میڈیا کے تمام الزامات بطور ثبوت پیش کئے ۔ میرا ماتھا تو اسی وقت ٹھنکا جب ا سکی ویڈیو کے تھمب نیل میں اس نے شہباز شریف کی پکچر ایک ڈریکولا کے طور پر لگائی یہیں سے اس کے علم ۔ ریسرچ اور ویژن کا بھانڈا پھوٹ جاتا ہے ۔ اس کی عقل پر ایسا پردہ پڑا ہے کہ اسے اتنا بھی نہیں پتہ کہ شہباز شریف اور نواز شریف کو پورے پاکستان کی جانب سے مودی کے یار کا طعنہ سن کر حکومتوں سے ہاتھ دھونا پڑا ۔ بالکل نواز شریف تو دو قدم آگے ہیں ا سکا سارے پاکستانی اس جنگ میں بھی مذاق اڑاتے رہے کہ وہ انڈیا کے خلاف ایک لفظ زبان تک سے نہیں بولا تو وہ لوگوں کے خون کے پیاسے کیسے ہو گئے ؟ چلیں یہ سب تو سیاستدان ہو گئے ۔ ہمارے تو ڈی جی آئی ایس پی آر تک جوابی کاروائی میں بھی سویلینز کے لیے فکرمند تھے بھارتیوں کے بارے ہمارے ہر “ڈیڑھ شانے “ کا یہ خیال تھا کہ وہ سائنس ، اکانومی آئی ٹی وغیرہ میں ہم سے آگے ہیں اور ہمارے ہر لیفٹیسٹ کا خیال تھا کہ بھارتی “شانتی “ کی خواہش میں ہم سے بہتر ہیں لیکن اس جنگ نے ایک ایک پول کھولا اور ثابت کیا کہ پاکستان ہر میدان میں اپنے پڑوسی سے بہتر ہے پاکستان نے جس طرح سیز فائر کو سیلیبریٹ کیا ہے اس نے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ہم جنگ طویل نہیں کرنا چاہتے تھے بلکہ امن ہوتے ہی ہم خوش ہو گئے ۔ ہمارے دانشوروں میں کم از کم کوئی ایک بھی ایسا نہیں جو بولے جلا دو ۔ بم گرا دو ، مار دو ۔وغیرہ وغیرہ دھرو راٹھی کو سید مزمل نے کمال کا جواب دیا ہے ۔ لیکن دھرو راٹھی کی ویڈیو نے مجھے ایک بات سمجھائی ہے کہ وہ جو جھوٹ اور دھوکے کو غلط کہتا ہے اور مودی حکومت کے اتنا خلاف تھا کہ اسے گرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگاتا رہا جب اس کے ملک کی بات آئی تو انصاف کرنا بھول گیا اور مودی کا ہی بیانیہ دنیا کو پیش کرنے اٹھ کھڑا ہوا ۔ اس لحاظ سے وہ آفتاب اقبال جیسے یوٹیوبروں سے بہتر ہے جو ابھی بھی یہ ماتم منا رہے ہیں کہ پاکستان جیت کیسے گیا ؟؟



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN