Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
مرزا جہلمی گرفتار .. اکتوبر 2025
Download Urdu Fonts
مرزا محمد علی جہلمی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت نظر بند کر دیا گیا ہے ۔ مرزا صاحب کا بطور مبلغ انداز کبھی بھی عالمانہ نہیں رہا اور ان کے اصلاحی پہلوؤں میں بھی تضحیک کا عنصر نمایاں رہتا ہے ۔ جو کہ چابک کے طور پر جگانے کے کام بھلے ہی آتاہو لیکن معلمانہ نہیں ہوتا ۔
حالیہ گرفتاری کی وجہ ان کا ایک بیان بنا ہے جو انہوں نے کرسچن کمونٹی کے حوالے سے دے کر انہیں معتوب کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کرسچن کمونٹی نے کمال عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا ہے ۔
مرزا صاحب نے اپنے علم کے تکبر میں جس بیان کا اظہار کیا ہے وہ کوئی بھی ذی شعور انسان اپنے دنیاوی لیڈر کے لئے بھی نہیں کہے گا چہ جیکہ کسی متبرک ترین ہستی کے بارے
آپ کسی بھی ن لیگ کے ووٹر سے یہ بات نہیں سنیں گے کہ مخالفین ہمارے لیڈر کے سارے ٹبر کو چور کہتے ہیں کسی پیپلز پارٹی کے جیالے سے نہیں سنیں گے کہ لوگ ہمارے لیڈر کو مسٹر ٹین پرسنٹ کہتے ہیں کسی پی ٹی آئی کے کارکن سے نہیں سنیں گے کہ ہمارے مخالف ہمارے لیڈر کو گھڑی چور کہتے ہیں ۔ کیوں ؟ کیونکہ ان کے لیڈر کی محبت ا س بات کا تقاضہ کرتی ہے کہ وہ اپنے لیڈر کے بارے میں وہ بات اشارتا بھی نہ کہیں جو ان کے مخالفین کہتے ہیں ۔ تو یہ کون سا علمی تکبر اور مغروری ہے جو انسان کو مثال دیتے ہوئے بھی اپنے مذہبی پیشوا کے بارے میں کسی غیر مسلم کے تخیل کو پوری تفصیل سے بتانے کی جرات کرے
اس معاملے میں مرزا صاحب کو چاہیے کہ اپنی بات پر بضد ہونے اور اس کی وضاحت دینے کی بجائے بلا مشروط اپنے رب سے اور اہل محبت سے معذرت کر لیں تاکہ پاکستان میں موجود مسلمان اور مسیحی کمونٹی کے درمیان پھیلنے والی اس تقسیم تفریق اور نفرت کا خاتمہ ہو اور آئندہ سے عہد کر لیں کہ علمی تکبر میں بھی وہ اس بات کو نہ بھولیں کہ کچھ شخصیات کا ذکر کرنے سے پہلے ہزار بار دل میں سوچیں کہ جن کا نام خود خدا نے بھی محبت کی وجہ سے قرآن میں باربار نہیں دھرایا بلکہ جا بجا انہیں ان کے القابات سے پکارا ہے ۔ کبھی مزمل ،کبھی مدثر ، کبھی یسین ، کبھی طٰہ تو پھر ہمیں سوچنا چاہیے کہ ان کے بارے ایک امتی کا انداز محبت کیا ہونا چاہیے
ہزاروں درود اور ہزاروں سلام
مرحبا سیدی مکی مدنی العربی
سب کو ربیع الاول مبارک
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.