Mahmood Asghar

Choudhary

اسلام کارڈ .. برطانوی سیاست .. 15ستمبر 2025
Download Urdu Fonts
کیا اسلام اور پاکستان کارڈ اب مغربی سیاست کا موضوع بھی بنے گا واضح ہونا چاہیے کہ “اسلام ہمارا اصل دشمن ہے۔ آپ کو اسلام سے جان چھڑانی ہوگی۔ اسلام یورپ سے تعلق نہیں رکھتا۔ اسلام برطانیہ سے تعلق نہیں رکھتا۔” یہ الفاظ فلپ ڈی وِنٹر نے 14 ستمبر 2025 کو لندن میں ٹومی رابنسن کے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہے؛ ان کے اس بیان پر حاضرین جوش سے تالیاں بجا رہے تھے۔ انہوں نے اپنی تقریر میں یہ بھی کہا کہ وہ لندن کو “پاکستان” بننے نہیں دیں گے۔ کیا اسلام واقعی یورپ اور برطانوی تہذیب سے ہم آہنگ نہیں ہے، اور مسلمانوں سے جان چھڑا کر کیا برطانیہ اور یورپ کا کوئی مستقبل ممکن ہے؟ اس سوال کا جواب حیرت انگیز طور پر ایک اطالوی مصنف فرانکو کاردینی نے اسی تقریر سے محض 5دن پہلے اپنی تحقیقی کتاب۔گراسے اسلام ۔یعنی شکریہ اسلام میں بڑی محنت سے دیا ہے۔ یہ کتاب اطالوی مارکیٹ اور ایمزون پر مورخہ 9 ستمبر 2025 کو شائع ہو چکی ہے کتاب بہت دلچسپ ہے۔ مصنف بتاتے ہیں کہ مغربی تہذیب کو مسلم دنیا سے بے شمار تحائف ملے ۔ سائنس، طب، ریاضی، فلسفہ، ادبیات اور ثقافتی ذائقے۔ کاردینی نے ثابت کیا ہے کہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ ہمارے درمیان علمی اور تاریخی رابطے گہرے اور فائدہ مند رہے ہیں۔ نفرت پھیلانے والے اکثر انہی پیچیدہ تاریخی روابط کو نظرانداز یا مسخ کر دیتے ہیں۔ کاش کوئی فلپ کو یہ کتاب دے دے، یا کم از کم ان جلسوں میں تالیاں بجانے والے ہر شہری کو یہ سمجھا دے کہ مسلم دنیا نے مغرب کو کیا دیا: طب سے لیکر ریاضیات تک، فلسفہ سے لیکر کھانوں تک، کافی سے لے کر کروسانٹ تک، الجبرا سے لے کر کیمسٹری تک۔ کاش انہیں کوئی بتا دے کہ وہ الگورتھم جس کی بنیاد پر آج ہر یوٹیوب ویڈیو ، ہر سرچ انجن ، ہر اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی بنیاد پڑی ہے اور جو انقلاب آیا ہے اس کا بانی الخوارزمی ہے یہ سب اسی علمی دریافت کے تسلسل کا حصہ ہیں؛ اگر یہ وجود میں نہ آتے تو فلپ صاحب آپ کی کوئی تقریر بھی وسیع پیمانے تک نہ پہنچ پاتی اس لئے آئیے ملک مذہب اور کلچر کے نام پر نفرت کا خاتمہ کریں اور محبت کا آغاز کریں۔ اٹلی میں موجود ہر نوجوان کو یہ کتاب ضرور خریدنی چاہئے



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN