Mahmood Asghar

Choudhary

خآرجہ پالیسی اور پاکستان ... 18 ستمبر 2025
Download Urdu Fonts
یہ سال پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لحاظ سے حسین ترین ثابت ہورہا ہے ۔لگتا ہے پاکستان خاندان کا وہ واحد لاڈلا نوجوان بن گیا ہے جس سے خالہ بھی تعلق رکھنا چاہتی ہے اور پھوپھو بھی ،جس کا رشتہ کرانے کے لئے بھابھی بھی بے تاب ہے اور ممانی بھی ۔ پاکستان نے ایک جنگ کیا لڑی کہ اس کی اب ہر ٹانگ ہر کبڑے کے لئے شفا ٹھہری ہے ۔ ایک جانب امریکہ کا منظور نظر بنا ہوا ہے تو دوسری جانب چین اس کی کمر تھپتھپا رہا ہے ۔ پہلے ایران کی پارلیمنٹ میں تشکر کے نعرے لگوائے تو اب سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ ۔۔یہ کان کیا کیا سن رہے ہیں۔ جس ملک کا دفاعی معاہدہ امریکہ جیسی سپر پاور سے تھا اسے پاکستان کی کیا ضرورت پڑگئی ؟ بس لگتا ہے اچھے دن آگئے ہیں ۔یہ آنکھیں کیا کیا دیکھ رہی ہیں ۔ ہم نے ٹی وی سکرینوں پر جب بھی دیکھا سعودیہ سے تیل کا ادھار ملنے کی خبر سنی یا پھر قربانی کا گوشت پاکستان آتے دیکھا ۔لیکن آنکھوں نے جہازوں کے جھرمٹ میں ایک پاکستانی وزیر اعظم کا استقبال پہلی بار دیکھا ہے اب کشکول اور آقا کا تعلق نہیں رہا ۔ بیگر آر ناٹ چوزروالا معاملہ نہیں رہا ۔ بلکہ تعلقات برابری کی سطح پر ہونے جارہے ہیں ۔ پڑوس میں ماتم برپا ہے اس سال پاکستان ہر سفارتی محاذ جو بھی کر رہا ہے وہ دشمنوں کی چیخوں میں اضافہ ہی کر رہاہے ۔ اللہ پاکستان کو کسی کی بری نظر نہ لگے اور جو کامیابیاں سفارتی اور خارجی محاذ پر سمیٹ رہا ہے اس کے ثمرات عام آدمی تک بھی پہنچیں ۔ ملک میں اندرونی استحکام بھی آئے ۔ ایسا ہی کوئی جادو ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے کی صورت میں بھی نظر آجا ئے اور پاکستان اندرونی طور پر بھی امن کا گہوارہ بن جائے ۔



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN