Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
یوم یکجہتی کشمیر .. 5 فروری 2026
Download Urdu Fonts
یوم یکجہتی کشمیر برطانیہ میں اندازاً دس لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری آباد ہیں۔ بیسیووں مقامی کونسلرز اور کئی ارکانِ پارلیمنٹ کشمیری پس منظر رکھتے ہیں یا کشمیر کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ برطانیہ میں کشمیر کے نام پر ہزاروں تنظیمیں، فورمز اور گروپس کام کر رہے ہیں۔ تو پھر کیا وجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آتے ۔ مسئلہ کشمیر کو اس طرح برطانوی عوام میں اجا گر نہیں کیا جا سکا جیسا کہ ہونا چاہئے تھا ؟ کیا ہماری حکمت عملی موثر نہیں ہے ؟ کہاں کمی ہے ؟ کیا اتحاد نہیں ہے؟ کیا مجض جذباتی نعروں سے آگے بات بڑھ نہیں سکی ؟ دیانت داری سے خود احتسابی کی ضرورت ہے اگر اتنی بڑی سیاسی نمائندگی اور اتنی بڑی کمیونٹی کے باوجود کشمیر کا مقدمہ برطانیہ کی مؤثر سفارتی ترجیحات میں شامل نہیں ہو سکا اگر کشمیر میں بڑے پیمانے پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی عالمی توجہ حاصل نہیں کر سکیں اگر کشمیری عوام کی آزادی خودمختاری اور حقوق کی بات محض سالانہ یومِ یکجہتی کی تقاریب، جذباتی تقاریر اور سوشل میڈیا بیانات تک محدود ہو کر رہ گئی ہے تو ہمیں اپنی طریقہ کار پر غور کرنا ہوگا ۔ ہمیں باضابطہ تحقیقاتی رپورٹس، اور فارن آفس کے ساتھ مستقل اور منظم مکالمے کی ضرورت ہے۔ اگر ہم واقعی کشمیر کے لیے سنجیدہ ہیں تو ہمیں آپسی تقسیم، ذاتی انا اور تشہیری مہمات سے اوپر آنا ہوگا ہمیں نوجوان نسل کو صرف نعروں سے نہیں بلکہ تحقیق، قانون، میڈیا اور سفارتکاری کی تربیت دے کر آگے لانا ہوگا۔ برطانیہ ایک تاریخی طور پر اس خطے سے جڑا ہوا ملک ہے۔ اس کی اخلاقی اور سفارتی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ وہاں پائیدار امن، انسانی حقوق اور مکالمے کے فروغ میں کردار ادا کرے۔ کشمیر پر بات کرنا کسی تصادم یا تنازع پر بات کرنا نہیں ہی بلکہ چند بنیادی اصولوں کے لیے آواز بلند کرنا ہے کشمیر ی عوام کے لیے حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کسی ملک کے خلاف نہیں ، یہ انصاف کے لئے ہے۔آزادی رائے کے لئے ہے ، استصواب رائے کے لیے ہے ۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے لئے ہے دنیا بھر میں موجود پاکستانی سفارت خانے مبارک باد کے مستحق ہیں کہ وہ کشمیر کے لیے جس طرح آواز اٹھاتے ہیں وہ قابل تحسین ہے میرے وطن تیری جنت میں ائیں گے اک دن ستمگروں سے تجھ کو چھڑائیں گے ان دن #محموداصغرچودھری
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.