Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
قائداعظم کو سلام .. 25 دسمبر 2025
Download Urdu Fonts
قائدا عظم کو سلام بہار کے وزیر اعلی ٰکی جانب سےایک مسلم خاتون ڈاکٹرکے چہر ے سےنقاب کھینچنے کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہے ۔ لیکن اس بات پر کوئی ہنگامہ برپا نہیں ہوا ۔کوئی خواتین کی جماعت حرکت میں نہیں آئی اور دنیا میں کہیں بھی کوئی مذمتی قرارداد پیش نہیں ہوئی ۔ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران جب وزیر اعلی نتیش کمار ڈاکٹروں کو سرٹیفکیٹ دے رہے تھے تو ایک مسلمان ڈاکٹر نصرت کو ایوارڈ دینے سے پہلے ان کے حجاب کے بارے پوچھا اور پھر خود ہی ہاتھ سے ان کا حجاب بھرے مجمع میں کھینچ لیا ۔ منہ کا نقاب ہونا چاہئے یا نہیں ایک منٹ کے لئے اس بحث کو یہیں پر چھوڑتے ہیں ۔ اپنت تصور میں صرف اتنا لائیں کہ دنیا کے کسی بھی ملک میں اگر کوئی کسی مسیحی خاتون کے گلے میں ڈالی صلیب پر ہاتھ ڈال کر کھینچ لیتا ۔ چلیں اس کو بھی یہیں چھوڑدیتے ہیں دنیا کے کسی بھی ملک میں کسی جینزپہنے خاتون یا کسی منی سکرٹ پہنے خاتون پر کوئی پھبتی کستا ہے یا کسی سرکاری تقریب میں اپنے ہاتھ سے اسے ٹچ کر دیتا ہے ۔ پھر تماشہ دیکھتے کہ کس طر ح خواتین کے حقوق پر کام کرنے والی خواتین ایک عورت کے وقار ، اس کی چوائس ، اس کی مرضی کے لباس پر طوفان کھڑا کر تی ہیں ۔ ۔آپ اندازہ لگائیں ایک ملک میں علم حاصل کرکے محنت کرنے والی ڈاکٹر کی یہ توہین ہے تو عام ہندوستانی عورت کے ساتھ اسی وزیر اعلی ٰ کے گماشتے کیا کر سکتے ہیں بھارت میں ایسے واقعات جب بھی ہوتے ہیں وہ اس بات پر مہر ثبت کرتے ہیں کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت کتنی دور اندیش تھی ۔اگر آپ نام نہاد پروگریسو یا دانشور کہلانا چاہتے ہیں تو 25 دسمبر کو قائدا عظم پر تنقیدی مضمون لکھ کر داد وصول کیجئے گا اور اگر آپ عام پاکستانی ہیں تو یوم قائداعظم پر ان کی بصیرت کو سلام پیش کیجئے گا
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.