Mahmood Asghar
Choudhary
Home
Columns
Immigration Columns
Pictures
Contacts
Feedback
قاسم خان اور سہیل احمد .... 31 مارچ 2026
Download Urdu Fonts
عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمشن میں جہاں پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بات کی وہاں ایک اور نکتہ اٹھایاہے ان کا کہنا تھا کہ “پاکستان میں توہین مذہب کے قوانین کو بڑھا کر عمر قید کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان قوانین کو بعض اوقات سیاسی مخالفین اور شہریوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے اس سے معاشرے میں نفرت اور عدم برداشت کا ماحول پیدا ہورہاہے “ قاسم خان کے بیان کا یہ آخری حصہ بہترین ہے اور حقیقت سے ہم آہنگ ہے ۔ پاکستان میں اپنا ذاتی بغض مٹانے کے لئے مذہب کارڈواقعی استعمال ہوتا ہے ۔اس کی تازہ ترین مثال یہ ہے کہ پاکستان کے کچھ یوٹیوبر اور قاسم خان صاحب کے اپنے ہی ہمدرد سوشل میڈیا ہنڈلر ان دنوں پاکستان کےلینجڈآرٹسٹ سہیل احمد کے خلاف باقاعدہ پلاننگ کر کے اس مذہب کارڈ کا استعمال کر رہے ہیں ۔ سہیل احمد کی ایک ویڈیو کا آخری حصہ کاٹ کر نفرت کی باقاعدہ کمپین چلا رہی ہے
سہیل احمد ایک ایسا شخص ہے جو ساری زندگی پاکستانیوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتا رہا اس کے خلاف بغض میں اس حد تک چلے جانا کہ ا س کی جان کو خطرے میں ڈال دینا انتہائی قبیح حرکت ہے۔ حالانکہ سہیل احمد نے وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے کہ وہ حسینی ہے اوراس ویڈیو میں وہ نوجوانوں کو یزید اور حسین کا موازنہ کرکے یہ درس دے رہا تھا کہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ کون سا راستہ اپنانا ہے۔ مگر ا سکی اس وضاحتی ویڈیو کے باوجود مذہب کارڈ استعمال کرنے والےنفر ت کے سوداگرو لگاتار اپنی بدنیتی کا مظاہرہ کر کے ایک شخص کی زندگی کو خطر ے میں ڈال رہے ہیں وجہ؟ وجہ سہیل احمد کی یہ ویڈیو نہیں ہے بلکہ ایک اور ویڈیو ہے جس میں سہیل احمد نے سابق وزیر اعظم کے بارے میں بس اتنا کہا ہے کہ میں انہیں پاکستان کا ہیرو تو سمجھتا ہوں لیکن سیاستدان نہیں
اب یوٹیوبرز نے دیکھا کہ اس بات پر شاید سہیل احمد کو بہترطریقے سے ٹرول نہیں کیا جا سکے تو انہوں نے مذہبی کارڈ استعمال کرنا ضروری سمجھا اور بد دیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہیل احمد کی ویڈیو کا وہ حصہ کاٹ دیا جس میں وہ صحیح حسینی رستہ چننے کی بات کر رہے۔ صرف شروع والا حصہ وائرل کروایا یہاں سے ہی ان کی بدنیتی عیاں ہوجاتی ہے ۔آدھا سچ جھوٍٹ سے بھی زیادہ خطرناک اور فتنہ پرور ہوتا ہے
یہ بالکل ایسا ہی جیسے کوئی قاسم خان کا سار ا بیان سنانے کی بجائے صرف وہ حصہ سنا دے جس میں وہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے کمشن کے سامنے پاکستان کے بلاسفیمی لاء پر تنقید کر رہا ہے اور یہ وائرل کر دے کہ قاسم خان اصل میں یہ قانون ختم کروانا چاہتا ہے ۔ جب کہ میرا حسن ظن ہے کہ وہ ناموس رسالت کے قانون کے ختم نہیں کروانا چاہتے ہوں گے آخر ان کے والد صاحب اقوام متحدہ میں اس موضوع کی سنگینی پر ببانگ دہل بول چکے ہیں اور پوری دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف توانا آواز بنے تھے
پاکستان میں مذہبی انتہا پسندی کا جن بڑی مشکل سے قابو میں آنے ہی لگتا ہے کہ تکفیری طبقے کی ہمت بڑھانے سیاسی جماعتیں بھی میدان میں کو دپڑتی ہیں اور اپنے ذاتی بغض کی آگ کو مزید روشن رکھنے کے لئے اس بات کی پرواہ نہیں کرتیں کہ ملک میں اس آگ سے اور کتنے گھر جلیں گے #محموداصغرچودھری
Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام
Admin Login
LOGIN
MAIN MENU
کالمز
امیگریشن کالمز
تصاویر
رابطہ
تازہ ترین
فیڈ بیک
Mahmood Asghar Chaudhry
Crea il tuo badge
Mahmood Asghar Ch.