Mahmood Asghar

Choudhary

اس جنگ کا فاتح‌اوورسیز پاکستانی ہیں‌... 10اپریل 2026
Download Urdu Fonts
اس جنگ کا حقیقی فاتح اوورسیز پاکستانی ہے ۔ کیسے ؟ کل شفیق بٹ صاحب کا فون آیا ۔ بتانے لگے کہ ان کے شہر میں تارکین وطن مخالف ایک سیاستدان کا فون آیا ۔ وہ کہنے لگا ۔ سیتے ویرامینتے براوی ۔۔ آپ پاکستانی واقعی بہترین ہیں ۔ وہ کہنے لگے مذاق تونہیں کر رہے ہو ۔ وہ کہنا لگے نہیں آج دل سے کہہ رہا ہوں آپ لوگوں نے جنگ رکوا کر ثابت کیا ہے کہ آپ دنیا کی بہترین قوم ہیں ،۔
یہ جنگ جس کی بھی درمیان تھی ۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس جنگ کا اصل ونر اوورسیز پاکستانی ہے ۔ جو کبھی اس جنگ میں شامل ہی نہیں تھا ۔ مگر وہ اب سر اٹھا کر دنیا میں گھوم سکتا ہے ۔
ویسے تو نائین الیون کا مسئلہ ساری دنیا کا تھا مگر اس کے بعد جس قوم نے سب سے زیادہ اس خمیازہ اٹھایا وہ اوورسیز پاکستانی تھے ۔ جس دفتر میں جائیں ، جس سکول میں جائیں ، جس جگہ پر ہی بیٹھیں ۔ تین نام ہمارے ساتھ جڑ چکے تھے دہشتگردی ، بم دھماکے اور انتہا پسندی ۔ اس میں اربو ں مالیت کی سرمایہ کاری ہمارے دشمن ممالک کی تھی جنہوں نے ہماری برانڈگ ایسی کر دی تھی کہ ہمار ے ملک کا نام سن کر ہی دیگر ممالک میں لوگوں کے کان کھڑے ہوجاتے تھے اور ان کے لہجے میں ایک نخوت آجاتی تھی ۔ لیکن کل دو دہائیوں بعد اللہ کو ہم پر رحم آگیا اور ہماری کایا پلٖٹ گئی اور پہچا ن تبدیل ہوگئی ۔۔۔جے ڈی وینس کے پاکستان پہنچنے کے بعد ان سب امن مخالفین اور پاکستان کا برا چاہنے والوں کے چہروں پر خاک پڑ گئی جو قوم میں مایوسی پھیلا رہے تھے کہ کیا پدی کیا پدی کا شوربہ ، ترپ کا پتہ ، ایران نہیں مانے گا ، امریکہ نہین آئے گا ۔ اور کہہ رہے تھے کہ پاکستان کا کوئی رول نہیں اور دعا کر رہے تھے کہ یہ امن مذاکرات اسلام آباد میں نہیں بلکہ چین میں ہوں
وہ ایک دوسرے سے گلے ملیں اور ان یوٹئوبرز کو فون کر کے کہیں
آ عندلیب مل کر کریں آہ وزاریاں
تو ہائے گل پکارے میں چلا ؤں ہائے دل



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN