Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی کی امیگریشن 2014ء
Download Urdu Fonts
اطالوی حکومت نے سال2014ءکے لیے کوٹہ امیگریشن کھول دی ہے جوبظاہر تو لگتا ہے کہ اٹلی سے باہر رہنے والی غیر یورپین شہریوں کے لیے ہے لیکن اس کا اصل فائدہ اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارکین وطن شہریوں کو ہی ہوگا ، یہ درخواستیں آن لائین انٹر نیٹ کے ذریعے مورخہ 23دسمبر 2014ءسے بھیجی جارہی ہیں یہ کوٹہ امیگریشن 11دسمبر کو سائین ہوئی تھی جس کے تحت اٹلی حکومت 17850غیر یورپین شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن یعنی رہائشی اجازت نامہ جاری کرے گی لیکن ان سترہ ہزار آٹھ سو پچاس خوش نصیبوں میں سے صرف5500 ایسے غیریورپین شہری ہیں جو بیرون ملک سے اٹلی آئیں گے باقی 12350غیرملکی شہری ایسے ہیں جو پہلے سے ہی اٹلی میں موجود ہیں لیکن ان کی سوجورنو مستقل بنیادوں کی نہیں ہے اب وہ اس امیگریشن کا فائدہ اٹھا کر اپنی سوجورنو کی کام کی سوجورنو میں تبدیل کروا کر اٹلی میں مستقل بنیاد پر رہائش اختیا ر کر سکتے ہیں
اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
۔ 1000ایک ہزارافراد کا کوٹہ ان شہریوں کے لیے مختص ہے جن کے ممالک کے ساتھ اطالوی حکومت نے ایسے معاہدے کیے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں اطالوی قانون 286/98کے آرٹیکل 23کے تحت ٹیکنکل کورس وغیرہ کر چکے ہیں (پاکستان کے ساتھ فی الحال ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہے )
۔ 2400افراد کا کوٹہ کاروباری شخصیات اورپرائیوٹ شعبہ میں ذاتی ہنر آمانے والے ماہرین کے لئے مختص کیا گیا ہے
ایسے غیریورپین بزنس مین کو کوٹہ امیگریشن کے لئے اٹلی لایا جائے گا جو اٹلی میں اپنا کاروبار شروع کرکے اٹلی کی معیشت کو کندھا دیں اور اٹلی میں بھرپور سرمایہ کاری کریں ،ایسے ہائی کوالیفائیڈ ٹیکنشن جن کی درخواست اٹلی کے سرکاری اداروں کی جانب سے کی جائی گی اوروہ اپنا ذاتی بزنس سٹارٹ کریں گے، اٹلی میں موجود مختلف نان کواپریٹو سوسائیٹی کی غیر یورپین ممبران کو ان کے لئے مختص قوانین کے مطابق اٹلی لایا جاسکے گا ، ایسے آرٹسٹ جو بین الاقوامی شہرت کے حامل ہوں یا پھر کوالیفائیڈ ماہرین ہوں ایسے تمام افراد کی درخواستیں اٹلی میں موجود سرکاری یا پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب سے دی جائیں گی
۔100افراد کا کوٹہ ایسے غیریورپین شہریوں کے لئے مختص ہے جو اطالوی شہریوں کی دوسری یا تیسری نسل سے تعلق رکھتے ہیں
ایسے شہری اٹلی کی کسی کمپنی یا گھریلو کنٹرکٹ یا پھر ذاتی بزنس کے ویزہ پر اٹلی لائے جا سکیں گے جو اطالوی شہریوں کے پڑ پوتے یا نواسے ہیں ۔اس کوٹہ سے ارجینٹائین ، وینزویلا اور برازیل کے ممالک کے شہری ہی فائدہ اٹھا سکیں گے کیونکہ اطالوی نسل کا بیج انہی ملکوں میں پایا جاتا ہے
۔ 2000افراد کا کوٹہ انکے لیے مختص کیا گیا ہے جو آئندہ سال اٹلی کے شہری میلان میں ہونے والی ایکسپو نمائش میں کام کے سلسلے میں آئیں گے یہ وہ افراد ہوں گے جن کے ساتھ اٹلی نے ایکسپو کے لیے باقاعدہ معاہدہ کیا ہے
ان کے علاوہ ایسے شہری اٹلی کی مستقل رہائشی اجازت نامہ لے سکیں گہ جو اپنی عارضی سوجورنو کو اٹلی کی امیگریشن یعنی نارمل سوجورنو میں تبدیل کروا سکیں گے ان کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
۔ 4050افراد کا کوٹہ ایسے شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جو اٹلی میں سیزنل کام کے لیے مقیم ہیں
ایسے تارکین وطن شہریوں کی سوجورنو اٹلی کی نارمل کام والی سوجورنو میں تبدیل ہوسکے گی جو اٹلی میں موسمی کوٹہ امیگریشن کے تحت آئے اور یہاں موسمی کام کی سوجورنو پر مقیم ہیں وہ اب اگر کوئی مستقل معیاد کا کام کا معاہدہ ڈھونڈ لیں تو اپنی موسمی سوجورنو کو اٹلی کی مستقل سوجورنو میں تبدیل کر اسکیں گے
۔۔6000افراد کا کوٹہ ایسے غیریورپین شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جو اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے یا کوئی پروفیشنل کورس کرنے کے لیے مقیم ہیں ایسے غیریورپین شہریوں کی تعلیم کی سوجورنواب کام والی سوجورنو میں تبدیل ہوسکے گی جو اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے یا کسی قسم کاکورس کرنے کے ویزہ پر مقیم ہیں اگر وہ اپنی سوجورنو اٹلی کی نارمل کام کی سوجورنو میں تبدیل کرانا چاہتے ہیںتو انہیں چاہیے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کام تلاش کرکے اٹلی کی امیگریشن لے لیں اس چھ ہزار کے کوٹہ سے بہت سے پاکستانی طلباءجو اٹلی میں تورینو ، کومو اور میلان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں فائدہ اٹھا سکتے ہیں
۔1000 افراد کا کوٹہ ایسے غیریورپین شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جن کے پاس یورپین یونین کے کسی دوسرے ملک کے لا محدود مدت کے کاغذات ہیں لیکن اب وہ اٹلی میںروزگار حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں
اب وہ اس کوٹہ سے فائدہ اٹھا کر اٹلی کی امیگریشن لے سکیں گے ایسے غیریورپین شہری جن کے یونان ، اسپین ، پرتگال یا یورپ کے کسی بھی دیگر ملک میں مستقل معیاد کا کارڈہیں وہ اگر اب اٹلی میں روزگار تلاش کرلیں تو کام کا کنٹرکٹ کی وجہ سے وہ اٹلی کی بھی امیگریشن لے سکتے ہیں
۔1.050افراد کا کوٹہ ایسے غیریورپین شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جو اٹلی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے یا کوئی پروفیشنل کورس کرنے کے لیے مقیم ہیںلیکن اب وہ اپنا کاروبار کرناچاہتے ہیں اگر وہ اپنا کوئی بزنس شروع کریں تو انہیں اٹلی کو سوجورنو مل جائے گی اور ان کا تعلیم کا ویزہ مستقل ویزہ میں تبدیل ہو جائے گا
۔ 250افراد کا کوٹہ ایسے غیریورپین شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جن کے پاس یورپین یونین کے کسی دوسرے ملک کے لا محدود مدت کے کاغذات ہیں لیکن اب وہ اٹلی میں اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں
اب وہ اس کوٹہ سے فائدہ اٹھا کر اٹلی کی امیگریشن لے سکیں گے ایسے غیریورپین شہری جن کے یونان ، اسپین ، پرتگال یا یورپ کے کسی بھی دیگر ملک میں مستقل معیاد کا کارڈہیں وہ اگر اب اٹلی میں روزگار تلاش نہیں کرسکتے تو اپنا بزنس سٹارٹ کرکے اٹلی کی بھی امیگریشن لے سکتے ہیں
اس تمام کوٹہ کی درخواستیںمورخہ 23دسمبر2014صبح 9بجے سے آن لائین بھیجی جا رہی ہیںاور کوٹہ ختم ہوجانے تک درخواستیں بھیجی جاتی رہیں گی درخواست دینے کے لیے سائل کے پاس ایک عدد کمپیوٹراوراانٹر نیٹ کنکشن ہونا چاہیے اور اس کے علاوہ کام کے کنٹرکٹ کا وعدہ مالکان یا کمپنیاں درخواست دینے کے لیے کسی ایسوسی ایشن کی مدد بھی لے سکتی ہیں یہ درخواستیںبھیجنے کے لئے وزارت داخلہ کی مخصوص ویب ائٹhttps://nullaostalavoro.dlci.interno.it/Ministero/index2.jspپرجا کرسائل کمپنی اپنی رجسٹریشن بھی کروا سکتی ہے اور ہر شخص یا کمپنی انفرادی طور پربھی اس رجسٹریشن کے ذریعے اپنی درخواست بھیج سکتے ہیں اتنا زیادہ کوٹہ جلدی ختم ہونے کاکوئی امکان تو نہیں ہے لیکن پھر بھی اگر کوئی ایسی امیگریشن کا فائدہ اٹھانا چاہے تو اسے اپنی درخواست آن لائین بھیج دینی چاہیے اگر درخواست بھیجنے میں کوئی مشکل ہو تو کسی ٹریڈیونین یا وکیل کی مدد لی جا سکتی ہے
قانون کا لنک پڑھنے کے لیے کلک کریں‌
تحریرمحمود اصغر چودھری



Your comments about this column
Waseemafzal
زبردست
باقر
muhammad-.-khan
تئاک
چوہدری صاحب ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتہائی معلوماتی کالم لکھنے پر شکریہ.
چوہدری صاحب ہمیشہ کی طرح اس بار بھی انتہائی معلوماتی کالم لکھنے پر شکریہ. سر جو لوگ ریفیوجی کیمپ میں 6ماہ والی عارضی یا بغیر کسی بهی سجور کے بغیر بیٹھے ہیں کیا ان کےلئے اس امیگریشن میں کوئی چانس ہے
شاہد خان
sir you r a great man
Mohsan Ali Awan
very nice
sidhu
بھای جاں2012 والی امیگریشن مین جن لوگو کا پروف فیک نکلا ھے ان کے بارے کوی انفارمیشن ھے کھ کورت سے کیا فیصلحا آ رھا ھے شکریا
وقاص
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN