Mahmood Asghar

Choudhary

زیادہ بچوں والی فیملی کے لیے مالی مدد ..قانون اٹلی .... 14جنوری 2015
Download Urdu Fonts
”قانون اٹلی “
اٹلی کے وزارت خزانہ کے ایک قانون کے تحت زیادہ فیملی ممبران والے گھرانہ کو علاقائی کونسل کی جانب سے ایک چیک دیا جاتا ہے جو ان فیملیوں کو دیا جاتا ہے جن کے بچے تین یا تین سے زیادہ ہوتے ہیںسال 2014ءکے لیے زیادہ بچوں والی فیملی کو 141,02یورو کا ماہانہ چیک دیا جائے گا اور یہ تیرہ مہینے کے لیے ہوگا اس رقم کے حصول کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31جنوری 2015ءہے اس لیے اٹلی میں موجود ایسے تمام تارکین وطن شہری جن کے بچے تین یا تین سے زیادہ ہیں انہیں اپنے علاقائی کونسل یعنی کمونے سے فوری طور پر رابطہ کرنا چاہیے اور مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے اپنے اپنے کمونے یعنی کونسل میں درخواست دے دینی چاہیے
یہ چیک علاقائی کونسل یعنی کمونے کی جانب سے ملتا ہے مگر اصل میں یہ رقم اٹلی میں موجود پنشن کا ادارہ انپس ادا کرتا ہے سال 2012ءتک یہ رقم صر ف اطالوی یا یورپین شہریوں کو ہی دی جاتی تھی لیکن پھر ایک مراقشی باشندے نے عدالت میں کیس دائر کر دیا اور اس کا کیس جیتنے کے بعد ایسے تمام تارکین وطن شہری جن کے پاس اٹلی کا لا محدود مدت کارہائشی اجازت نامہ تھا وہ بھی اس چیک کے حصول کے لیے اہل ہوئے لیکن اٹلی میں موجود قانون دانوں کی ایسوسی ایشن ”آسجی “ کی رائے کے مطابق یہ قانون اٹلی میں قانونی طور پر مقیم تمام تارکین وطن شہریوں کے لیے ہے یعنی اس قانون کا فائدہ وہ تارکین وطن شہری بھی اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس اٹلی کی نارمل سوجورنوہے
اٹلی کے پنشن کے ادارہ انپس کی ویب سائٹ پر ابھی بھی یہی عبارت لکھی گئی ہے کہ زیادہ فیملی ممبران والی فیملی اس چیک کے حصول کے لیے درخواست دے سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاس اطالوی یا یورپین شہریت ہو یا پھر ان کے پاس اٹلی کا لامحدود مدت کا رہائشی کارڈ یعنی کارتا دی سوجورنو ہو لیکن میری رائے میں یہ قانون تمام تارکین وطن شہریوں کے لیے ہے اٹلی میں موجود قانونی ماہرین نے اس قانون کی تشریح میں مبنی بر حقیقت موقف اپنایا ہے کیونکہ یورپین قانون 2011/98جو کہ اٹلی نے دسمبر 2013ءمیں لاگو کروانا تھا کے مطابق ”تمام مالی فوائد جو بینفٹس کی صورت میں ہوتے ہیں یورپ کے کسی بھی ملک میں قانونی طور پر رہائش پذیرتمام تارکین وطن شہریوں کے لیے ہوتے ہیں “ اس یورپین قانون کی مدد سے نہ صرف زیادہ بچوں والی فیملی کےلئے مالی مدد کا حصول ممکن ہے بلکہ سوشل کارڈ اور غیریورپین ماﺅں کو بچے کی پیدائش کی مد میں ملنے والی رقم بھی ہے اطالوی حکومت چونکہ یورپین قوانین سائین کر چکی ہے اس لیے وہ ان کے اطلاق کی بھی پابند ہے سادہ لفظوں میں بات یہ ہے کہ ایسے تمام تارکین وطن شہری جن کے کم ازکم تین بچے ہیں وہ اس مالی مدد والے چیک کے حق دار ہیں چاہے ان کے پاس اٹلی کی نارمل سوجورنو ہی کیوں نہ ہو اس لیے جن لوگوں کے پاس ایسی سوجورنو ہے جس پر کام کی اجازت ہے یا فیملی سوجورنو ہے یا انسانی ہمدردی و سیاسی پناہ کی سوجورنو ہو وہ اس چیک کے حقدار ہیں
اس لیے میرا مشور ہ ہے کہ ایسی تمام پاکستانی فیملیاں جواٹلی میں مقیم ہیں اور ان کے تین یا تین سے زیادہ بچے ہیں وہ 31جنوری سے پہلے پہلے اپنے کمونے یعنی کونسل میں جاکر اس چیک کے حصول کے لیے درخواست دیں چاہے آپ کے پاس محدود مدت کی ہی سوجورنو کیوں نہ ہو ویرونا اور بریشیا کمونے پہلے ہی یورپین قانون نمبر 2011/98پر عمل کررہے ہیں اور درخواستیں لے رہے ہیں لیکن اگر آپ کا واسطہ کسی ایسی کونسل یا کمونے سے پڑجاتا ہے جہاں کھڑکی پر موجود کلرک آپ کی درخواست لینے سے صرف اس لیے انکار کر دیتی ہے کہ آپ کے پاس اٹلی کی لامحدود مدت کی سوجورنو نہیں ہے تو پھر اس کا آسان حل یہ ہے کہ اسے رجسٹرڈ ڈاک کے ذریعے مقررہ تاریخ سے پہلے پہلے اپنی درخواست بھیج دیں اور اگر متعلقہ کونسل آپ کی درخواست مسترد کر دیتے ہیں یا آپ کی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیتا تو آپ قانونی ماہرین کی ایسوسی ایشن ”آسجی “کے انٹی ڈسکرمینیشن سروس سے رابطہ کریں تو وہ آپ کو قانونی مدد فراہم کریں گے
تحریر محمود اصغر چوہدری اٹلی مورخہ 14جنوری 2015



Your comments about this column
nice informatione
nawazish ali (bagnacavallo)
nice informatione
nawazish ali (bagnacavallo)
Ch sb you are great man and God blessing you and your family
TARIQ HUSSAIN
Thanks bhai
Mazhar Iqbal Tarar
brother ager buchay pk mein hun to b hum apply kr sktay hein
waqar
Aslamoalikum Choudhary sahib mara naam Farhan hai mera talq pakistan rawalpindi se hai mujay aik information chaia main ne Mba first division main kiya hai main italy main kisi be course main addmission lana chahta hoon ta ke italy ah sakon aur apna future banaon please meri help karain mujay batain k main kaisay apply karoon.mera email ye hai. farhanpervez52@yahoo.com.Almighty Allah bless you and your family, thanks.nformation
Farhan,
Thanks for information
Zeeshan Saeed
Mahmood Asghar Chaudhry sahib app great ho
Khalid Langrial
Mahmood Asghar Chaudhry sahib app great ho
Khalid Langrial
Grazie Chaudhary sb
Akhtar Hussain Malik
very good ch sb
Zafar Raja
molto importante
arif amrakalan
salve ch. saab garzie per darci informazioni su queste domande che si possono fare ......purtroppo quasi tutti hanno bisogna di sapere gurdando crisi ...
sundus
ch sab suna hai march main immigration open ho rahi ha uski detail plz bta dain
khurram abbas cervia
asla
Mara name ammar hia
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN