Mahmood Asghar

Choudhary

ایک ہزار یورو تک کا بے روزگاری الائونس ..... قانون اٹلی ... 23جنوری 2015
Download Urdu Fonts
اٹلی میں جاب کرتے ہوئے اگر آپ کی نوکری ختم ہوجاتی ہے یا آپ کو کام سے نکال دیا جاتا ہے تو آپ بے روزگاری الاﺅنس اپلائی کرسکتے ہیں جنوری 2013ءسے اس الاﺅنس کو ”آسپی “کہا جاتا ہے حکومت اٹلی کی وزارت محنت کے اس نئے قانون کے تحت بے روزگاری الاﺅنس کے چیک کی مالیت 1119یورو ماہانہ تک بھی ہوسکتی ہے جو کہ آٹھ مہینوں تک ملتا ہے لیکن اگر بے روزگار ہونے والی کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہو تو اسے یہ چیک 12مہینے تک بھی مل سکتا ہے ، آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ چیک لینے کا طریقہ کار کیا ہے اور یہ کن ورکروں کو ملے گا ؟
یہ چیک صرف ان لوگوں کو ملے گا جو جنوری 2013 ءکے بعد بے روزگار ہوئے ہیں کیونکہ اس تاریخ سے پہلے بے روزگاری الاﺅنس کے دیگر قوانین تھے اس چیک لینے کی پہلی شرط یہ ہے کہ آپ نے اپنی نوکری سے خود اپنی مرضی سے استعفی ٰ نہ دیا ہو یعنی آپ کو کمپنی کی جانب سے کام سے نکالا گیا ہو بے روزگاری الاﺅنس لینے کی دوسری شرط یہ ہے کہ سائل نے اپنا پہلا کام گزشتہ دوسال پہلے سے شروع کر دیا ہو یعنی اگر آپ نے 23جنوری 2015ءکو اس بے روزگاری کی رقم کے لیے درخواست دینی ہے تو آپ نے اٹلی میں 23جنوری2013ءسے پہلے کسی بھی کام کا آغاز کیاہو اور ان دوسالوں میں کم از کم آپ کا ایک سال کا ٹیکس حکومت کے خزانے میں جمع ہوا ہو یعنی اگر آپ نے کام تو 23جنوری 2013ءسے پہلے شروع کر دیا تھا لیکن پچھلے دو سالوں میں آپ نے قانونی طور پر 52ہفتے لگاتار یا وقفہ قفہ سے کام نہ کیا ہو تو بھی آپ اس کی درخواست دینے کے اہل نہیں ہیں ایسے تمام ورکر جو سیزنل کام کی بنا پر موسمی کام والی سوجورنو کے حامل ہیں وہ بھی یہ بے روزگاری الاﺅنس حاصل نہیں کر سکتے
روزگار چھوٹ جانے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے ؟
کام چھوٹ جانے یا نکالے جانے کی صورت میں آپ کو سب سے پہلے اپنی ٹریڈیونین کے دفتر سے فورا ً رابطہ کرنا چاہیے کہ اگر کسی بھی طریقہ سے اس کو روکا جاسکے تو بہتر ہے پھر ٹریڈیونین کے مشورہ سے پہلے سات دنوں کے اندر اند ر آپ کو علاقائی روزگار آفس میں جاکر اپنا اندراج کروانا ہو تا ہے کہ اگر حکومت کے پاس آپ کے لیے کوئی دوسرا روزگار ہے تو آپ کرنے کے لیے تیار ہیں وہاں سے ایک لیٹر ملتا ہے جس کی مدد سے آپ بے روزگاری الاﺅنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں درخواست کہاں دینی ہے ؟
اس کی درخواست اٹلی کے پنشن ادارہ انپس کو انٹرنیٹ کے ذریعے جاتی ہے لیکن بہتر طریقہ یہی ہے کہ آپ کسی ٹریڈ یونین کے پنشن دفتر میں جاکر درخواست تیار کروائیں اور انہی سے بھجوائیں کیونکہ وہ درخواست بھیجنے سے پہلے تمام شرائط کا بغور جائزہ لیتے ہیں او ر پھر آن لائین آپ کی درخواست بھیجتے ہیں یاد رہے کہ بے روزگار ہونے کی سات دنوں کے اندر اندر آپ کو اس دفتر سے رابطہ کر لینا چاہیے البتہ بے روزگار ہونے کے ساٹھ دن بعد بھی آپ درخواست نہ دیں تو آپ اس رقم کی حصول کا حق کھو دیتے ہیں
کتنی مدت تک چیک ملے گا ؟
بے روزگاری الاﺅنس آپ کو زیادہ سے زیادہ آٹھ مہینے تک ملتا رہتا ہے اگر آپ کی عمر پچاس سال سے کم ہو البتہ اگر آپ کی عمر پچاس سال سے زیادہ ہوجائے تو آپ 12مہینے تک یہ چیک وصول کرتے رہتے ہیں البتہ جولوگ 2014 ءمیں بے روزگار ہوئے اگر ان کی عمر 55 سال سے زیادہ ہے تو وہ یہ چیک 14مہینے تک لے سکتے ہیں اگر کوئی 2015ءمیں بے روزگار ہوگا تو پچاس سال سے کم عمر ورکروں کو 10 مہینے تک اور 50سے 54سال تک ورکروں کو بے روزگاری کی صورت میں 12مہینے تک اور 55سال سے زیادہ عمر والے ورکروں کو بے روزگاری صورت میں 16مہینے تک یہ رقم ملتی رہے گی اسی طرح 2017ءمیں بے روزگار ہونے والے ورکروں کو 12مہینے تک یہ چیک ملے گا اگر ان کی عمر پچپن سال تک کی ہوئی لیکن اگر وہ پچپن سال سے بڑی عمر کے ہوں گے تو انہیں اٹھارہ مہینے تک یہ رقم ملتی رہے گی
کتنی رقم ملے گی ؟
بے روزگار ی کی زیادہ سے زیادہ رقم 1119یورو تک کی ہو گی اور اس کا انحصار آپکی سابقہ تنخواہ پر ہوگا یعنی آپ کی تنخواہ کا تقریباً 75فی صد حصہ ہوگا یعنی اگر آپ کی تنخواہ 2500یوروماہانہ تک بھی تھی تو بھی آپ کو 1119یورو سے زیادہ نہیں ملیں گے کیونکہ یہ بے روزگاری الاﺅنس کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کی گئی ہے البتہ اگر آپ کی تنخواہ 1500یورو تک تھی تو اسی بے روزگاری الاﺅنس کی رقم965یورو تک ہو گی ہر ورکر کو چاہیے کہ وہ اپنی سابقہ تنخواہ کے حساب سے ٹریڈیونین سے معلومات حاصل کرے کہ اسے کتنا بے روزگاری الاﺅنس ملے گا
کس صورت میں یہ بے روزگاری الاﺅنس روک لیا جاتا ہے ؟
اگر بے روزگاری الاﺅنس لینے کے عرصہ میں آپ کو کہیںایسی جاب مل جاتی ہے جس کے کنڑکٹ کی مدت چھ ماہ سے زیادہ ہو تو یہ الاﺅنس روک لیا جائے گا البتہ اگر کوئی اپنا بزنس شروع کردیتا ہے تو اسے بھی ایک مہینے کے اندر اندر انپس کو اطلاع دینا ہوگی اور اگر اس کے بزنس سے اسے 4800یورو سالانہ سے کم آمدن ہوتی ہے تو اسے بے روزگاری الاﺅنس ملتا رہے گا
البتہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کی صورت میں آپ کو چاہیے کہ آپ انپس کو بروقت تبدیلیوں سے آگاہ کرتے رہیں یاد رہے کہ اگر بے روزگاری الاﺅنس کے حصول کے دوران دفتر روزگار کی جانب سے آپ کو کسی جاب کی آفر آجاتی ہے جو آپ کی رہائش سے 50کلومیٹر کے فاصلہ پر ہو اور آپ وہ جاب کرنے سے انکار کردیتے ہیں تو بھی آپ کا بے روزگاری الاﺅنس روک لیا جائے گا
قانون کا لنک اطالوی زبان میں پڑھنے کے لیے کلک کریں‌
تحریر محمود اصغر چوہدری بمورخہ 23جنوری2015



Your comments about this column
..ottimo lavoro ...grazie
Noor
sohail
mahmood bhi italy ka visit visa ki information plz bitna pakistan ke lia
mubeen arshad
good information
hussain abid
معلومات شیر کرنے کا شکریہ .
سفیان بٹ
UK ke bore me kai information he
Amir
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN