Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی میں انسانی سمگلروں کو پکڑوا کرلیگل ہونے کا قانون ... 7اپریل 2015
Download Urdu Fonts
حکومت اٹلی اب غیرقانونی طور پر بارڈر کراس کرانے والے اور سمندری راستوں سے اٹلی میں ال لیگل تارکین وطن شہریوں کو لانے والے ایجنٹوںاور انسانی اسمگلروں کے گرد بھرپورانداز میں گھیرا تنگ کرنے والی ہے اور اس سلسلے میںوہ نہ صرف اپنے سرکاری محکموں کو سرگرم کررہی ہے بلکہ ان کے خلاف ال لیگل تارکین وطن شہریوں کو ہی آزمانے والی ہے اس لیے وہ ایسے تمام افراد سے جاسوسی کرانے والی ہے جو اپنے اپنے ممالک کی محرومیوں سے فرار ہوکر یورپ پہنچتے ہیں تفصیل کے مطابق حکومت ایطالیہ کی جانب سے حالیہ بننے والے انٹی ٹیررزم قانون کے تحت اٹلی میںغیر قانونی طور پر مقیم ایسے تارکین وطن شہریوں کو امیگریشن دئے جانے کی شق بھی پارلیمنٹ کی جانب سے شامل ہورہی ہے جس کے تحت اگر کوئی تارک وطن شہری اطالوی پولیس ، عدالت یا سیکرٹ ایجنسیوں کی مدد کرے گا اور انہیں دوسرے ممالک سے غیرقانونی طورپر لوگوں کے اٹلی لانے والے ایجنٹوں کے بارے میںاطلاع دے گا تو اسے اٹلی کی امیگریشن دے دی جائے گی۔ ایسے تمام ال لیگل تارکین وطن شہریوں کو انوسٹی گیشن کے نام پراٹلی کی سوجورنویعنی رہائشی اجازت نامہ دی دیا جائے گا
اس سے پہلے یہ سوجورنو صرف ان شہریوں کو دی جاتی تھی جو دہشت گردی میں ملوث ملزمان کی تفتیش یا جاسوسی کے ذریعے پکڑوانے میں پولیس کی مدد کرتے تھے چاہے دہشت گردی کے ملزمان کا تعلق اٹلی میں دہشت گردی کی کاروائیوں سے ہو یا وہ بین الاقوامی دہشت گردی کا حصہ بننے والے ہوں لیکن اب اسی قانون میں یہ شق بھی شامل کر لی گئی ہے کہ جو کوئی بھی ال لیگل طور پر اٹلی لانے والے گروہوں یا ایجنٹ کو پکڑوانے میں مدد گار ثابت ہوگا اسے بھی اٹلی کی سوجورنو مل سکے گی
حکومت کا خیال ہے کہ اس طرح نہ صرف غیرقانونی طور پر بار ڈر کراس کرانے والوں کو پکڑنے میں مدد ملے گی بلکہ بین الاقوامی دہشت گردی کا راستہ بھی روکا جا سکے گا کیونکہ دہشت گرد انہی ایجنٹوں یا انسانی اسمگلروں کی مدد سے اٹلی یا یورپ کے دوسرے ممالک میں پہنچتے ہیں
مذکورہ بالا امیگریشن یعنی اطالوی سوجورنو دینے کا اختیار علاقائی کستورے یعنی پرونچل پولیس ہیڈ کو دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے جسے چاہے یہ سوجورنو دینے کا مختار ہو گا لیکن اس سوجورنو کی سفارشات علاقائی پولیس ، سیکرٹ سروسز یا پھر علاقائی مجسٹریٹ کی جانب سے کی جائے گی اس قانون کی دلچسپ شق یہ ہے کہ اگر کوئی تارک وطن شہری کسی ایسے شخص یا گروہ کو پکڑوانے میں مدد گار ثابت ہوگا جس میں غیرمعمولی نوعیت کی دہشت گردی کی کاروائی کو روکا جاسکے گا تو ایسی صورت میں پولیس کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ سائل کو لامحدود مدت کی اٹلی کا رہائشی اجازت نامہ یعنی کارتا دی سوجورنو جاری کرے گا
حکومت اٹلی ان دنوں سمندری راستوں سے اٹلی آنے والے ال لیگل تارکین وطن شہریوں سے بہت پریشان ہیں کیونکہ اس راستے اٹلی آنے والی اکثر ال لیگل کشتیاں آئے روز حادثوں کا شکار ہوتی رہتی ہیں اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اٹلی کے ساحل سمند پر ڈوب کر مرجاتے ہیں اسی سال مارچ میں اطالوی پولیس نے ایک 37سالہ افریقن شہری کو پکڑا ہے جس کے پاس 10میٹر لمبی ربڑ کی کشتی تھی جس میں 96امیگرنٹس سوا ر تھے اس کے علاوہ پولیس نے 392ایسے تارکین وطن شہریوں کو بھی سمندر میں بچایا ہے جو اٹلی آرہے تھے ایک اور 24سالہ سینی گالی شہری کو پکڑا گیا ہے جس کے پاس صرف بار ہ میٹر ربڑ کی کشتی تھی جس پر 101امیگرنٹس سفر کر تے ہوئے اٹلی آرہے تھے
اٹلی میں پیدا ہونے والے اور اٹھارہ سال کی عمر تک پہنچنے والے نوجوانوں کے لیے ایک خوشخبری یہ ہے کہ بعض بچے اٹلی کی شہریت حاصل کرنے میں صرف اس لیے ناکام رہ جاتے تھے کہ ان کے والدین نے کونسل کی رہائش میں کچھ دفتری کاروائیاں پوری نہیں کی ہوتی تھی یا پھر بعض دفعہ اطالوی کونسل کی سخت دفتری کاروائیاں یا مکان کی پرابلم کی وجہ سے ان کا دفتری ریکارڈ غائب ہوتا تھا جس کی وجہ سے وہ اٹھارہ سال کی عمر میں اطالوی شہریت کی درخواست نہیں دے سکتے تھے کہ کبھی ان کے مستقل رہائش کا مسئلہ آڑے آجاتا تھا تو کبھی مستقل سوجورنو کا مسئلہ لیکن اب مورخہ 30مارچ 2015کو اٹلی کے شہر ناپولی کی عدالت نے ایک فیصلہ نمبر 4739سنا یا ہے جو بہت سے نوجوانوں کے لیے مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اس عدالتی فیصلہ کے تحت جو بھی کوئی بچہ اٹلی میں پیدا ہوتا ہے اور اٹھارہ سال تک لگاتار اٹلی میں رہائش پذیر رہتا ہے تو اطالوی شہریت اس کا حق ہے چاہے اس کے والدین نے اس کی رہائش کی رجسٹریشن کے لحاظ سے دفتری معاملات میں کوئی سستی ہی کیوں نہ برتی ہویعنی اگر کسی نوجوان کا کونسل میں کوئی ریکارڈ نہیں ملا لیکن وہ کسی اور طریقے سے ثابت کر سکتا ہے کہ وہ اٹلی میں ہی موجود تھا تو اسے اطالوی شہریت حاصل کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں بنے گا
تحریر محمود اصغر چوہدری مورخہ 7اپریل 2015



Your comments about this column
molto informativo ...grazie
Noor
Now start a new leg pulling in Italia by Pakistani People
Usman Arshad
nice info
Kamran Afzal
Great work bhai g
Qamar Riaz Khan
Great jnab
Sabir Bhutta
چوھدری صاحب,,, بہت اعلیٰ اور معلوماتی کالم ھے ,,,
TARIQ HUSSAIN
Nice acha kam honay wla ha
Madassar Ranjha
Nice acha kam honay wla ha
Ismail Safi
Nice BHAI gi
Manzar Busal
اپ کی
اعجاز احمد
plz ager am apna rabta number de do yo behtar ho gaa
mub mughal
بہت اچھا اور انفا ر م�ئسن
محسن
Nice bro
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN