Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی کی موسمی امیگریشن 2015ء .... 3مئی 2015
Download Urdu Fonts
سال 2015ءکےلئے موسمی کام کے ویزہ پر اٹلی آنے والوں کے لیے کوٹہ امیگریشن تیار ہے صرف آفیشل گزٹ پر اس کی اشاعت باقی ہے مورخہ 5مئی سے اس امیگریشن کے لیے اطالوی مالکان کی جانب سے اپنی مرضی کے ورکر اٹلی لانے کے لیے انٹرنیٹ پر آن لائین درخواست فارم تیار کرنا ممکن ہوجائے گا سیزنل امیگریشن اصل میں ان غیریورپین شہریوں کے لیے کھولی جاتی ہے جو موسمی کام کے ویزہ پر اٹلی آتے ہیں یہ امیگریشن ہر سال اپریل مئی کے مہینے میں اوپن ہوتی ہے جس میں اطالوی حکومت اپنے زمیندارشہریوں اور سیاحتی مقامات پر موجود ہوٹلوں کے مالکان کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ غیریورپین ممالک کے شہریوں کو محدود مدت کے ویزہ پراٹلی بلاسکیں گے اس سال مورخہ 2اپریل سے وزیراعظم کے انڈر سیکرٹری جناب گراسیانو دیل ریو نے جو کوٹہ سائین کیا ہے اس کے مطابق سال 2015ءمیں موسمی کام کے لیے 13ہزار ورکرز کو اٹلی بلائے جانے کا موقع ملے گا
اس کوٹہ امیگریشن میں صرف ان ممالک کے شہری اٹلی آسکیں گے جن کے ساتھ اٹلی نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے باہمی معاہدہ کیا ہوا ہے پاکستان بھی ان ممالک میں موجود ہے جس کے ورکر اٹلی موسمی کام کے لیے آسکتے ہیں پاکستان کے علاوہ آلبانیہ ، آلجزائر ، بوسنیا ہرزےگوینا، ساﺅتھ کوریا، ماچیدونیا، مصر ، فلپائین ، گامبیا ، گھانا، انڈیا ، کوسو، مقدونیا، مراقش ، ماﺅریشس ، مولدوا، مونتے نیگرو، نیجر، نائیجیریا، سینیگال، سربیا، سری لنکا، یوکرائین اور تیونس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے تمام ورکر جو پچھلے سال اٹلی رہا ہے وہ ان ممالک کے علاوہ کسی دوسری ملک سے بھی تھا تو اٹلی آسکتا ہے اس کوٹہ میں 1500ایسے ورکرز کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے جو گزشتہ سالوں میں دو دفعہ اسی ویزہ پر اٹلی آچکے ہیں اور ان کے لیے یہ آسانی ہوگی کہ ان کے مالکان ان کے لیے اگلے دو سالوں کے لیے ویزہ کا مطالبہ کر سکتے ہیں یعنی انہیں ایسا ویزہ جاری ہوگا کہ انہیں مستقبل میں اٹلی آنے کے لیے کسی کوٹے کے شائع ہونے کی ضرورت نہیں ہوگی
موسمی کام کے لیے اٹلی کے قانون میں کافی تبدیلیاں موجود ہیں جو اس ویزہ پر آنے والے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرتی ہیںاگر کوئی بھی اطالوی مالک یا پھر کوئی غیر ملکی مالک جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہویا پھر کوئی بھی کمپنی اگر کسی غیر یورپین ورکر کے ساتھ محدود مدت کا موسمی کام کا معاہدہ کرنا چاہے اور اس بنیاد پر اسے اٹلی لاناچاہے تو اسے ایک درخواست تیار کر کے اس علاقہ کے پریفیتوراکی امیگریشن آفس میںآن لائین بھیجنا ہوگی جس میں اس کی کمپنی رجسٹر ڈ ہے یا پھر جس علاقہ میں اس کی رہائش ہے یا پھر اس علاقہ کے پریفیتورا میں جہاں وہ اٹلی آنے والے ورکر کو مکان یا رہائش دیں گے درخواست میں ورکر کا نام اور بائیوڈاٹا شامل کرنا ہوگااس کی رہائش سے متعلقہ معلومات ڈالنی ہوں گی
اسی طرح درخواست میں کام کی شرائط لکھی جائیں گی کہ کتنے عرصہ کا معاہد ہ ہوگا اور کام کی اوقات کار و تنخواہ وغیرہ کیا ہو ں گی پریفیتورا اس درخواست کے متعلق معلومات کے لئے علاقائی روزگار آفس اورمالک و ورکرسے متعلقہ معلومات علاقائی پولیس اسٹیشن سے لیتا ہے اور اس کے بعد ویزہ کے لیے نلا اوستا لیٹر جاری کرتا ہے پریفیتورا بھیجی جانے والی درخواستوں کو پہلے آئے پہلے پایئے کی مناسبت سے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے
موسمی کام کی مدت کم سے کم 20دن اور زیادہ سے زیادہ 9مہینے تک کی ہوسکتی ہے اور کام کی یہ مدت درخواست میںدیے گئے کام کی مدت کے مطابق ہوگی شروع کے سالوں میں قانون یہ تھا کہ اگر کوئی ورکر چار ماہ کے لیے آتا تھا تو اسے اتنی ہی مدت میں واپس جانا ہوتا تھا لیکن اب اس9ماہ کے عرصہ کے اندر اگر اسے کوئی دوسرا موسمی کام مل جائے تو وہ اسی نوماہ کی مدت کے اندر رہتے ہوئے اپنی موسمی کام کی سوجورنو کی تجدیدکر ا سکتا اور اس میںوہ اسی مالک کے ساتھ بھی کام کر سکتا ہے یا پھر اگر اسے کوئی دوسرا مالک موسمی کام دے تو وہ اس کے ساتھ بھی کام کامعاہد ہ کر سکتا ہے
ورکر نے اگر سوجورنو کی تمام شرائط پوری کی ہوں اور مقررہ مدت کے اندر اپنے ملک واپس چلا گیا ہو اس کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ دوبارہ موسمی کام کے ویزہ پر اٹلی آنے کے لیے اسے اہمیت دی جائے گی ان ورکروں کی بہ نسبت جو اٹلی میں موسمی کام کے لیے کبھی نہیں آئے اس کے علاوہ وہ اپنی سوجورنو کو شرائط کے پورا ہونے کی صورت میں تبدیل بھی کرا سکتا ہے
ایسے تمام مالکان جن کا کام ایگریکلچر سے وابستہ ہے یا ہوٹل یا کسی ایسے ریسٹورنٹ سے وابستہ ہے جو محدود مدت کے کنٹرکٹ پر کسی ورکر کو لانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ5مئی سے وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پرجا کر اپنے نام سے رجسٹریشن کریں اور آن لائین درخواست مکمل کرنا شروع کر دیں آنے والے ورکر کا صرف پاسپورٹ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی جس کی مدد سے اس کا بائیوڈاٹا درخواست میں لکھا جائے گا درخواست مکمل کرکے اسے محفوظ یعنی سیو کرنے کا آپشن ہوگا اس کے بعد سرکاری گزٹ اور متعلقہ تاریخ کو بھیجنے یا سینڈ کرنے کا انتظا ر کرنا ہو گا
اس کے علاوہ اٹلی میں رہنے والے تارکین وطن شہریوں کے لیے اس ہفتے ایک اور بہت ہی اچھی خبرآئی ہے جس کے مطابق اب وہ اپنے ممالک میں رہنے بچوں کے لیے فیملی بینیفٹس ”آسینیو فامیلیارے “ لے سکیں گے بشرطیکہ ان کے پاس اٹلی کالا محدود مدت کا رہائشی کارڈ ہو یہ ممکن ہوا ہے اٹلی کے شہر بریشیا کے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ، اطالوی قانون 153/1988کے مطابق اٹلی میں بچوں کی ملنی والے حکومتی بینفٹس ”آسینیو فامیلیارے “صرف ان بچوں کے لئے ہی ممکن تھے جو اٹلی میں کام کرنے والے ورکرز کے ساتھ اس کے گھر میں رہتے ہیں صرف تیونس ایک ایسا ملک تھا جس کے ساتھ اٹلی کے معاہدہ تھا کہ تیونس کا شہری اگر اٹلی میں کام کرتا ہے تو وہ اپنے بیوی بچوں کے بینفٹس لے سکتا تھا چاہے اس کے بچے تیونس میں موجود ہو لیکن بریشیا میں چھ کے قریب دیگر ممالک کے شہریوں نے اطالوی عدالت سے رجو ع کیا اور یہ موقف اختیار کیا کہ ان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوںہے ان کے بیوی بچے ان کے ممالک میں رہتے ہیںلیکن انہیں یہ حق ہونا چاہئے کہ وہ ان کے لیے فیملی بینیفٹس ”آسینیو فامیلیارے “لے سکیںاطالوی جج لاﺅرا کوراسا نے یورپین یونین کے قانون نمبر 2003/109کے تحت یہ فیصلہ سنایا ہے کہ اٹلی میں موجود جس بھی تارک وطن شہری کے پاس لا محدود مدت کا رہائشی اجازت نامہ موجود ہے وہ مالیاتی فوائد کے لحاظ سے اطالوی شہری کے برابر ہے اب دیکھنا یہ کہ انپس اس فیصلہ کے تناظر میں اپنی ویب سائیٹ پر یہ قانون تبدیل کرتی ہے یا دیگر غیرملکیوں کو بھی اس حق کے لیے اطالوی عدالتوں سے رجو ع کرنا پڑے گا
تحریرمحمود اصغر چودھری



Your comments about this column
grazie
Noor
اپلیکشن کتنے دن مہن پراسہس ھو جاتئ----
زوہیب
?application kitnay din me process ho jato hai and jawab kab tak confirm hta k approve ho gai application
zohaib
Bhai Jan jab Nola osta nikalta hai to Pakistan main interview hota hai
Yasir
Tahir
healthy information
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN