Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی میں یورپین شہری سے شادی کر کے امیگریشن لینے کا طریقہ
Download Urdu Fonts
یورپین ممالک اس وقت امیگریشن کے بہت بڑے بحران سے گزر رہے ہیں کیونکہ شام ، عراق اور دیگر جنگ زدہ علاقوں سے پناہ گزینوں کی ایک کثیر تعداد بحری اور بری علاقوں سے یورپ کی طرف امڈ آئی ہے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ہنگری نے سربیا کے ساتھ ملحقہ اپنا بارڈر کم وبیش سیل کر دیا ہے اوراس طرح غربت اور خانہ جنگی سے اپنے جان بچانے والے پناہ گزینوں کے یورپ میں داخلہ ناممکن بنایا جا رہا ہے اسی بحران کے حل کے لیے مورخہ 22ستمبر کو جرمن چانسلر انجیلا میریکل کی جانب سے یورپین ممالک کے وزرائے داخلہ کی ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں پناہ گزینوں کو یورپین یونین کے ممبر ممالک میں تقسیم کرنے بارے پالیسی بنائی جائے گی اس ایمرجینسی صورت حال میں یورپین ممالک با ر بار ایسی پالیسی کو ہی زیر غور لا رہے ہیں جس میں صرف ایسے غیر ملکیوں کو پناہ دینے کا ہی سوچا جا سکتا ہے جو جنگ زدہ علاقوں سے بھاگ کر آئے ہیں تو ایسے میں پاکستان جیسے ممالک سے آنے والے ال لیگل تارکین وطن شہری ایک بار پھر کسی اوپن امیگریشن کے انتظار میں پریشان ہیں تاکہ وہ اپنے ڈاکومنٹس بنوا سکیں جس کے چانسز فی الحال نظر نہیں آتے ان دنوں یورپ بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں نے یورپین شہری سے شادی کی معلومات کے لیے رابطہ کیا ہے تو ان کی راہنمائی کے لیے اس قانون کی وضاحت اس کالم میں پیش کی گئی ہے
اٹلی کے قانون کے تحت اگر کوئی غیرقانونی تارک وطن کسی اطالوی یااٹلی میں مقیم کسی یورپین شہری سے شادی کرلیتا ہے تو اسے اٹلی سے ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے پانچ سال کا رہائشی اجازت نامہ جاری کردیا جاتا ہے جو پانچ سال بعد لا محدود مدت کے لیے ہو جاتا ہے اس دوران اگر وہ اٹلی کی شہریت بھی لینا چاہے تو اس کا اہل ہو جاتا ہے سب سے پہلے تو یہ جاننا ضروری ہے کہ اٹلی میں شادی کا کیا قانون ہے ؟اطالوی فیملی لا ءکے مطابق شادی انسان کا بنیادی حق ہے اس لیے اٹلی میں شادی کرنے کے لیے آپکا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہونا ضروری نہیں ہے گزشتہ سالوں میں امیگرنٹ مخالف پارٹی نے یہ قانون بنوایا تھا کہ ال لیگل شہری کسی بھی کونسل میں جا کر شادی نہیں کر سکتے جسے بعد میں عدالت میں چیلنج کیا گیا اور تبدیل کرو ادیا گیا اس لیے اگر آپ کسی بھی اطالوی یورپی یا غیر ملکی سے شادی کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے علاقہ کے کونسل یعنی اطالوی کمونہ سے رابطہ کریں وہ آپ کو شادی سے متعلقہ دستاویزات کی لسٹ دیں گے جس میں سر فہرست آپکو اپنی قونصلیٹ یا ایمبیسی سے ایک لیٹر لینا ہوگا کہ آپ اپنے ملک میں شادی شدہ نہیں ہیں جو آپ میلان قونصلیٹ یا روم ایمبیسی سے بنوا سکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کا شناختی ڈاکومنٹ یعنی پاسپورٹ وغیرہ یہ دستاویزات تیار کرانے کے بعد آپ متعلقہ کونسل یا کمونہ سے شادی کی اپوائنٹ منٹ لے سکتے ہیں خیال یہ رہے کہ کسی بھی کونسل میں شادی سے پہلے یہ معلومات ضرور لے لیں کہ وہ کونسل کیسا ہے کہیں وہ امیگرنٹ مخالف تو نہیں کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شادی کے بعد آپکو کوئی اٹلی سے ڈی پورٹ نہیں کر سکتا لیکن اگر کسی کونسل کا عملہ برا ہو تو وہ شادی سے پہلے آپکو ڈی پورٹ کروا سکتا ہے یاد رہے کہ اٹلی میں کسی بھی مسجد یا آپکی ایمبیسی کی شادی کا سرٹیفیکیٹ کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتا اس لیے اٹلی کے ڈاکومنٹس بنوانے کے لیے آپکو شادی کسی کونسل یا کمونہ میں ہی کرنا پڑے گی
اگر ایک دفعہ آپکی شادی کسی بھی اطالوی یا یورپین شہری سے ہوجاتی ہے تو پھر آپ بے فکر ہو کر اٹلی کی امیگریشن کے لیے علاقائی پولیس اسٹیشن یعنی کستورا میں اپلائی کر سکتے ہیں متعلقہ پولیس اسٹیشن آپکی شادی کی انکوائری کروا کر آپکو پانچ سال کے رہائشی دستاویزات یعنی فیملی سوجورنو دے دےگااطالوی یا یورپین شہری سے شادی کے بعد اٹلی کی سجورنو لینے میں فرق صرف اس بات کا ہے کہ اگر تو آپ کسی اطالوی شہری سے شادی کرتے ہیں تو اٹلی کی سوجورنو بنوانے کے لیے آپکو صرف میرج سرٹیفیکیٹ کی ضرورت ہو گی لیکن اگر آپ کسی یورپین شہری یعنی فرانس جرمنی یا انگلینڈ کے شہری سے شادی کرتے ہیں تو ضروری ہے کہ وہ یورپین شہری اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر بھی ہو کیونکہ اسی کے ساتھ رہنے کی بنا پر آپ کو اٹلی کے دستاویزات ملیں گے
اب سوال یہ ہے کہ ایک یورپی شہری کسی دوسرے یورپی ملک میں سکونت یا رہائش اختیار کیسے کرے؟تو جواب بڑا آسان اور سادہ ہے یورپین یونین کے ”فری موومنٹ “ قانون کے تحت کوئی بھی یورپی شہری کسی بھی ممبر ملک میں جا کر رہائش اختیار کرسکتا ہے بشرطیکہ وہ اس ملک کے محکمہ صحت پر بوجھ نہ بنے یعنی اگر کوئی یورپین شہری کسی دوسرے ملک میں جاکر روزگار تلاش کرلے یا اپنا بزنس شروع کرلے یا اپنے بنک اکاﺅنٹ میں اتنی رقم جمع کرادے جن سے یہ ظاہر ہو کہ وہ وہ اپنا خرچہ خود اٹھا سکتا ہے تو وہ کسی بھی دوسرے یورپین ملک میں رہائش اختیار کر سکتا ہے اور اسے اس ملک کا پانچ سال کا رہائشی اجازت نامہ مل جاتا ہے اور اٹلی میں اسے اٹلی کا شناختی کارڈ بھی ایشو ہوجاتا ہے اسطرح یورپین شہری سے شادی کے بعد آپ کو میرج سرٹیفیکیٹ کے علاوہ یہ دستاویزات بھی لگانا ہوں گی کہ آپکا پارٹنر اٹلی میں رہائش پذیر ہے ڈاکومنٹس کی تیاری کے لیے پرائیویٹ وکیلوں کو بھاری فیس ادا کرنے کی بجائے آپ اٹلی میں موجود کسی بھی ٹریڈ یونین کے امیگریشن آفس سے رابطہ کریں تو وہ آپ کے دستاویزات مفت تیار کروا سکتے ہیں
کسی اطالوی شہری سے شادی کے بعد آپ دوسال بعد اطالوی شہریت بھی اپلائی کر سکتے ہیں لیکن اگر آپ کے ہاں کوئی اولاد ہوجاتی ہے یا آپ کو ئی بچہ گود لے لیتے ہیں توایک سال بعد ہی آپ اطالوی شہریت اپلائی کرنے کے حقدار ہوجاتے
تجزیہ و تحریر محمود اصغر چوہدری



Your comments about this column
ٍاور اگر پھلے سے کسی کے پاس کا م کئ سو جو ر نو ھو تو اسے کیا فا ئد ھ ھو سکتا ھے؟ اور کیا طر یقا ھو گا؟
افضل
شکریہ
اشفاق احمد
sir aap k work ko salute hai ... Mahmood Asghar
Nadeem Chahudhry
sir aap k work ko salute hai ... Mahmood Asghar
Nadeem Chahudhry
Thanks A lot Bro ... Very informative ... Thanks again Same this please update us with new information in future
Ahmad
....
Nadeen ahmed
Thanxx
Bilal
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN