Mahmood Asghar

Choudhary

یورپین پاسپورٹ والے پاکستانیوں کے رشتہ داروں کی امیگریشن لینے کا طریقہ کار..... یکم اکتوبر 2015
Download Urdu Fonts
اگر آپ کو یورپ کے کسی ملک کا پاسپورٹ مل جاتا ہے تو آپ اپنے بھائی یا کسی قریبی رشتہ دار کو یورپ کے کسی بھی ملک میں امیگریشن دلو ا سکتے ہیں بشرطیکہ آپ یورپین ممالک کے محکمہ امیگریشن کو یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوجائیںکہ متعلقہ رشتہ دار مالی طور پر آپ انحصارکرتے ہیں یورپین قانون ”فری موومنٹ “ بہت دلچسپ قانون ہے اس کے مطابق یورپین یونین کے ممبر ممالک پر یہ لازم ہے کہ وہ کسی بھی یورپین شہری کے نہ صرف فیملی ممبران جن میں بیوی یا شوہر، بچے یا دادا دادی نانانانی ، والدین ساس سسر وغیرہ کی آزادنہ نقل وحمل اور امیگریشن کی ضمانت دیں بلکہ ایسے ہر رشتہ دار پر بھی وہی قانون اپلائی ہوگا جو مالی طور پر ان پر انحصار کرتے ہیں اس لیے بہت سے ایسے پاکستانی جن کو یورپ کے کسی بھی ملک کا پاسپورٹ مل رہا ہے وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کی امیگریشن کے لیے یورپین یونین کے دوسرے ممالک میں سفر کرکے انہیں یہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں قارئین کی دلچسپی اور آسانی کے لیے اس قانون کی تفصیل اور طریقہ کار اس میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں
قریبی رشتہ دار وں کو ہم تین حصوں میں تقسیم کرتے ہیںپہلے حصے بیوی شوہر بچے دادا دادی یا ساس سسر وغیرہ آتے ہیں جن کی امیگریشن بہت ہی آسان ہے جبکہ دوسرے حصے میں کزن ، چچا یا ماموں وغیرہ کو رکھتے ہیں اور تیسرے حصے میں بھائی کو رکھتے ہیںدوسری کیٹگری کی امیگریشن بہت مشکل ہے او ر بہت کم لوگ اس سے فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ کسی بھی قریبی رشتہ دار کے بارے میں یہ ثابت کرنا کہ وہ مالی طورپر آپ پر انحصار کرتے ہیں بہت مشکل کام ہے اور ان کا آپس میں رشتہ ثابت کرنے کے لیے بہت سے دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ بھائی کے لیے یہ پراسس قدرے آسان ہے اورمختلف دستاویزات تیار کرکے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کو اس بارے قائل کرنا ممکن ہوتا ہے
اب یہاں دو سوال پیدا ہوتے ہیں جو اکثر لوگ مجھے ای میل کرکے لکھتے رہتے ہیں لوگوں کا سوال یہ ہوتا ہے کہ ان کے پاس یورپ کی شہریت ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اپنے بھائی یا بہن کو پاکستان سے بلا لیں ۔۔۔۔
یورپین یونین کے فری موومنٹ کے قانون کی شق نمبر 2کے مطابق جن رشتہ داروں کو ویزہ لینے کا قانونی حق ہے ان میں بیوی والدین ، 21سال کی عمر تک بچے اور ساس سسراگر آپ پر انحصار کرتے ہوں تو ایمبیسی ان کو یورپین شہری کے فیملی ممبران کا ویزہ لازمی دے گی اگر آپ ان سے اپنے رشتہ کی دستاویزات ثابت کرتے ہیں لیکن بھائی یا دیگر رشتہ داروں کے بارے متعلقہ قانون کی شق نمبر 3یہ کہتے ہیں کہ یورپین یونین کے ممبر ممالک پر یہ لازمی ہے کہ وہ ویزہ یا امیگریشن میں” آسانی“ پیداکریں گے یورپین شہری کے ”دیگر رشتہ دارانگلش میں ایکسٹینڈڈفیملی ممبر “کے لیے اگر وہ مالی طور پر انحصار کرتے ہیں تو اس شق کا فائدہ اٹھاتے ہوئے یورپین ایمبیسی ان کا ویزہ اکثر مسترد کر دیتی ہے کیونکہ اگر بھائی آپ پر انحصار نہیں کرتا تو اسے ویزہ ملنا مشکل بلکہ نا ممکن ہوجا تا ہے البتہ اگر کسی یورپین شہری کا بھائی یا بہن جسمانی طور پر معذور ہو تو ایسی صورت میں ویزہ ملنا لازمی ہے
بھائی یا بہن کے لیے ویزہ ملنا تو بعض دفعہ مشکل ہوتا ہے لیکن اگر وہ کسی یورپی ملک میں موجود ہوں تو ان کی امیگریشن لینا آسان ہوتا ہے کیونکہ ایسی صورت میں یہ ثابت کرنا کہ وہ آپ پر انحصارکرتے ہیں آسان ہوجا تا ہے
اٹلی میں بھائی کی امیگریشن کے لیے ایک اور قانونی شق بھی ہے جس کو استعمال کرکے امیگریشن لی جاسکتی ہے اطالو ی قانون 286/98کے شق نمبر 19کے تحت کسی بھی اطالوی شہری کے بھائی یا بہن کا اٹلی سے ڈی پورٹ نہیں کیا جا سکتا بشرطیکہ وہ دونوں ایک ہی گھر میں رہ رہے ہوں اس شق کی مدد سے اگر آپ کو اطالوی پاسپورٹ مل گیا ہے اور آپکا کوئی بھائی یا بہن اٹلی میں غیرقانونی طور پر مقیم ہیں تو آپ انہیں امیگریشن لیکر دے سکتے ہیں بلکہ قانونی طور پر اسے ڈی پورٹ بھی نہیں کیا جا سکتا
بہت ہی اہم سوال یہ کیا جاتا ہے کہ جن لوگوں کے پاس پہلے سے ہی اٹلی کی سوجورنو موجود ہے کیا انہیں اپنی سوجورنواپنے اطالوی بھائی کی بنا پر تبدیل کر لینی چاہیے تو میرا مختصر سا جواب ہے کہ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی اٹلی کی سوجورنو موجود ہے تو آپ کو بھائی کی وجہ سے کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچے گا بلکہ بہتر ہے کہ آپ اسی سوجورنو کو آزادانہ حیثیت میں نیو کرواتے رہیں
قانون کا لنک انگریزی میں پڑھنے کے لیے کلک کریں‌
قانون کا لنک اطالوی زبان میں پڑھنے کے لیے کلک کریں‌
اٹلی میں کسی یورپین کو فیملی منگوانے کے لیے یہ فارم پر کر کے بھیجنا ہوگا
تجزیہ و تحریر محمود اصغر چوہدری..... یکم اکتوبر 2015ء



Your comments about this column
kya uk b euro mai ata hai.uk waly b immigration karwa sakty hain.kindly tell us.thanx
Syed faisal ali
like
Munawar Hussain
So naic thanx for information i am naveed from Spain it's mu
Naveed
Mahmood Asghar Ch ShabYor are doing the great help for the community .,
chaudhry Ramzan from Ireland
Hey. Cool post. There's a dilemma together with your website in chrome, and you may want to check this The browser will be the market leader and a huge component of other people will omit your great writing because of this issue. ckbededbebbc
Johnd313
Hello my family member! I want to say that this article is amazing, great written and come with almost all significant infos. Id like to peer extra posts like this . cgcddedgebfd
Johnd496
I truly appreciate this article.Really thank you! Fantastic. dfedeeadecee
Johne209
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN