Mahmood Asghar

Choudhary

موسمی امیگریشن 2016
Download Urdu Fonts
اٹلی میں موسمی کام کی امیگریشن اوپن ہونے والی ہے جس میں یہ شرط ہوتی ہے کہ موسمی کام کے ختم ہونے کے بعد امیگرنٹ کو اپنے ملک واپس جانا ہوتا ہے موسمی کام کا مطلب ہے کہ کوئی بھی غیرملکی ایک محدود مدت کے لئے اٹلی روزگار کے سلسلے میں آسکتا ہے یہ ویزہ زیادہ سے زیادہ 9ماہ کے لئے ہوتا ہے یہ امیگریشن اگلے ہفتے یاچند دنوں میں اوپن ہوجائے گی جس کے تحت 30ہزار غیرملکی اٹلی آسکیں گے اس قانون کے تحت ایسے غیرملکی شہری کام کے مستقل معاہدے پر بھی اٹلی آسکیں گے جنہوں نے اپنے ملک میں اسپیشل کورسز کئے ہوئے ہیں ایسے کورسوں کے معاہدے عموما ً تیونس مراقش اور دیگر ایسے ممالک کے ساتھ ہیں جہاں اٹالین ایمبیسی کی مدد سے انہیں پروفیشنل کورس پہلے ہی کرا ئے جاتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان ممالک سے مزدور کوٹہ سسٹم کے ساتھ بلائے جاتے ہیں اس کے علاوہ بہت ہی محدود تعداد میں غیرملکی بزنس مین بھی اٹلی کی امیگریشن لے سکیں گے ، محدود تعداد میں ایسے ممالک سے بھی غیرملکی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جن ممالک میں اطالوی شہریوں کی دوسری یا تیسری نسل کے شہری موجود ہیں یہ جنوبی امریکن ممالک کے شہری ہیں اس کے علادہ تقریبا ً 12ہزار کا کوٹہ ایسے غیرملکی تارکین وطن شہریوں کے لئے مختص کیا گیا ہے جو اٹلی میں تعلیم کے سلسلے میں یا پھر موسمی کام کی امیگریشن پر موجود ہیں اور وہ اب اس کوٹے کی مدد سے اپنی رہائشی پرمٹ کو مستقل بنیادوں پر تبدیل کراسکیں گے
پاکستان میں موجود شہریوں کے لئے جو اٹلی آنا چاہتے ہیں ان کے لئے سب سے آسان راستہ موسمی امیگریشن والا ہی ہے حکومت اس سال 13ہزار ایسے غیرملکیوں کو اٹلی کی محدود مدت کی امیگریشن دے گی جو اٹلی میں موسمی کام کے لیے آئیں گے
اٹالین امیگریشن لا ء کے آرٹیکل نمبر 24کے تحت اطالوی حکومت ہرسال ایک مخصوص کوٹہ کے تحت مختلف ممالک سے تارکین وطن شہریوں کو محدود مدت کے روزگار کے لیے اٹلی بلاتی ہے کوئی بھی اٹالین مالک یا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارک وطن شہری جس کے پاس موسمی کام کا کنٹرکٹ ہو یعنی زراعت میں کوئی پھل وغیرہ توڑنے یا کسی فصل کی کٹائی کا سیزن ہو اور اس کی مزدوری کے لیے اگر کسی کام کے مالک کو ورکرز کی ضرورت ہو یا پھراٹلی کے کسی تفریحی مقام پر ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں سیر کے موسم میں ورکرز کی ضرورت پیش آجائے تو وہ اس قانون کے تحت کسی دوسرے ملک سے مزدوراٹلی بلا سکتا ہے امیگریشن اوپن ہونے کے بعد مالکان کی ایسوسی ایشن انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درخواست بھیجتی ہیں اور اپنے مطلوبہ ورکرکو دوسرے ملک سے بلاسکتی ہیں درخواست منظور ہوجانے کے بعد علاقہ کا پرفیتورا تمام کاغذات دیکھ کر ویزا لیٹر جاری کردیتا ہے جوکام کا مالک اپنے ورکر کو بھیج دیتا ہے اور وہ اپنے ملک میں موجود ایمبیسی سے ویزہ لیکر اٹلی کام کرنے آسکتا ہے
اس کوٹہ امیگریشن میں صرف ان ممالک کے شہری اٹلی آسکیں گے جن کے ساتھ اٹلی نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے باہمی معاہدہ کیا ہوا ہے پاکستان بھی ان ممالک میں موجود ہے جس کے ورکر اٹلی موسمی کام کے لیے آسکتے ہیں پاکستان کے علاوہ آلبانیہ ، آلجریا، بوسنیا ہرزے گوینا، کروآسیا، مصر ، فلپائین ، گامبیا ، گھانا، انڈیا ، کوسو، مقدونیا، مراقش ، ماﺅریشس ، مولدوا، مونتے نیگرو، نیجر، نائیجیریا، سینیگال، سربیا، سری لنکا، یوکرائین اور تیونس شامل ہیں
ایسے تمام مالکان جن کا کام ایگریکلچر سے وابستہ ہے یا ہوٹل یا کسی ایسے ریسٹورنٹ سے وابستہ ہے جو محدود مدت کے کنٹرکٹ پر کسی ورکر کو لانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پرجا کر اپنے نام سے رجسٹریشن کریں اور آن لائین درخواست مکمل کرنا شروع کر دیں آنے والے ورکر کا صرف پاسپورٹ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی جس کی مدد سے اس کا بائیوڈاٹا درخواست میں لکھا جائے گا درخواست مکمل کرکے اسے محفوظ یعنی سیو کرنے کا آپشن ہوگا اس کے بعد سرکاری گزٹ اور متعلقہ تاریخ کو بھیجنے یا سینڈ کرنے کا انتظا ر کرنا ہو گا
اگر کوئی بھی اطالوی مالک یا پھر کوئی غیر ملکی مالک جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہویا پھر کوئی بھی کمپنی اگر کسی غیر یورپین ورکر کے ساتھ محدود مدت کا موسمی کام کا معاہدہ کرنا چاہے اور اس بنیاد پر اسے اٹلی لاناچاہے تو اسے ایک درخواست تیار کر کے اس علاقہ کے پریفیتوراکی امیگریشن آفس میں آن لائین بھیجنا ہوگی جس میں اس کی کمپنی رجسٹر ڈ ہے یا پھر جس علاقہ میں اس کی رہائش ہے یا پھر اس علاقہ کے پریفیتورا میں جہاں وہ اٹلی آنے والے ورکر کو مکان یا رہائش دیں گے درخواست میں ورکر کا نام اور بائیوڈاٹا شامل کرنا ہوگااس کی رہائش سے متعلقہ معلومات ڈالنی ہوں گی کہ اس کو رہنے کے لیے جو رہائش دی جائیگی کیا وہ رہنے کے قابل بھی ہے یا نہیں
اسی طرح درخواست میں کام کی شرائط لکھی جائیں گی کہ کتنے عرصہ کا معاہد ہ ہوگا اور کام کی اوقات کار و تنخواہ وغیرہ کیا ہو ں گی اور اس کے علاوہ اس ورکر کوواپس بھیجنے کا خرچہ بھی مالک کو اپنے ذمہ لینا ہوگا پریفیتورا اس درخواست کے متعلق معلومات کے لئے علاقائی روزگار آفس اورمالک و ورکرسے متعلقہ معلومات علاقائی پولیس اسٹیشن سے لیتا ہے اور اس کے بعد ویزہ کے لیے نلا اوستا لیٹر جاری کرتا ہے
پریفیتورا بھیجی جانے والی درخواستوں کو پہلے آئے پہلے پایئے کی مناسبت سے دس دن بعد اور بیس دن سے پہلے پہلے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے کام کے ورکر نے اگر سوجورنو کی تمام شرائط پوری کی ہوں اور مقررہ مدت کے اندر اپنے ملک واپس چلا گیا ہو اس کو یہ حق دیا جاتا ہے کہ دوبارہ موسمی کام کے ویزہ پر اٹلی آنے کے لیے اسے اہمیت دی جائے گی ان ورکروں کی بہ نسبت جو اٹلی میں موسمی کام کے لیے کبھی نہیں آئے اس کے علاوہ وہ اپنی سوجورنو کو شرائط کے پورا ہونے کی صورت میں تبدیل بھی کرا سکتا ہے
اٹلی میں موجود زرعی مالکان حکومت کے اس قدم سے بہت خوش ہیں ان کا کہنا کہ اس سال ان کی فصلوں کی کٹائی کے لیے حکومت کی جانب سے کوٹہ امیگریشن کا بروقت اعلان قابل تحسین ہے حکومت کا کہنا ہے کہ اس سال انہوں نے کوٹہ کی تعداد کم اس لیے رکھی ہے کیونکہ یورپین ممالک سے کثیر تعداد میں کام کرنے والے مزدور پہلے سے ہی اٹلی میں موجود ہیں جن کو امیگریشن دینے کا بھی مسئلہ نہیں ہے ، زرعی مالکان کی یونین کے نمائندہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اس قسم کے ویزوں کا عمل مارچ یا اپریل تک مکمل کر دیا کریں تاکہ فصلوں کی کٹائی کا سیزن شروع ہونے سے پہلے پہلے متعلقہ مزدور اٹلی پہنچ جائیں



Your comments about this column
آپ کا بہت بہت شکریہ جناب آپ کی وجہ سے اتنی معلومات فراہم کرنے کی
عامر شکیل italia
بہھت اچھا ھے اس سے بہھت مددت میلتی ھے
علی رزا
محمد ناصر
Nice
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN