Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی میں‌غریبوں‌کے لئے مالی مدد ..... 4ستمبر 2016
Download Urdu Fonts
اطالوی حکومت نے غریب شہریوں کی مدد کے لئے انہیں مالی مدد دینے کی ایک نئی سکیم تیار کی ہے جس کے تحت ایسے ضرورت مند خاندان جن کی مالی حالت پتلی ہے انہیں حکومت کی جانب سے ایک الیکٹرانک کارڈ دیا جائے گا جس میں حکومت کی جانب سے رقم جمع کرائی جائے گی اور اس رقم سے متعلقہ فیملی اشیائے خوردو نوش اور ادویات کی خرید اور بجلی گیس وغیرہ کے بلوں کی ادائیگی ممکن بنا سکیں گے اس کارڈ میں حکومت اٹلی کی جانب سے 80یورو سے لیکر 400یورو تک ماہانہ تک کی رقم جمع کرائی جائے گی ۔ کارڈ میں کتنی رقم جمع کرا ئی جائے گا اس کا انحصار فیملی کی مالی حالت اور اس میں موجود فیملی ممبران کی تعداد پر ہو گا
اس کارڈکے حصول کے لئے مورخہ 2ستمبر سے سائلین اپنے اپنے رہائشی کونسل یعنی کمونے کے دفتر میں درخواست دے سکتے ہیں اس کارڈ کی بنیادی شرط یہ ہے کہ یہ کارڈصرف وہ خاندان لے سکیں گے جس فیملی میں کم از کم ایک کم سن بچہ ہو، ایک معذورفرد ہویا کوئی خاتون حاملہ ہو ۔ اس کارڈ کے حصول کے لئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ صرف وہی لوگ اس کی درخواست دے سکیں جو اٹلی میں کم ازکم دو سال سے رہائش پذیر ہو ں ۔ غیر ملکیوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس اگر اٹلی کی شہریت یا یورپین شہریت نہیں ہے تو ان کے پاس اٹلی کی لامحدود مدت کا رہائشی کارڈ ہو یا پھر سیاسی پناہ گزین یا سوشل پروٹیکشن والی سوجورنو ہو ۔ اٹلی کی عدالتیں غیرملکیوں سے اس امتیازی سلوک کے بارے فیصلہ دے دے کر تھک چکی ہیں لیکن اطالوی پنشن ڈیپارٹمنٹ” انپس “ ایسا کوئی بھی مالی بونس جس سے غیر ملکی فائدہ اٹھا سکتے ہوں اس میں لا محدود مدت کا کارڈ کی شرط ڈالنا نہیں بھولتا ۔
خاندان کی آمدن کی شرط یہ ہے کہ اس کارڈ کے حصول کے لیے فیملی کی آمدن کا گوشوارہ جسے اٹلی میں مودیلو ایزے کہا جاتا ہے اس کی رقم3000 یورو سے زیادہ نہ ہو،وہ کسی بھی قسم کی دیگر مالی مدد کسی بھی ادارے سے 600یورو ماہانہ سے کم لیتا ہو، آخری سال میں کوئی نئی گاڑی نہ خریدی ہو آخری تین سالوں میں کوئی ایسی گاڑی نہ خریدی ہو جو 1300سی سی سے زیادہ بڑی ہو، کوئی ایسی موٹر سائیکل نہ ہو جو 250سی سی سے بڑی ہو ۔حکومت اٹلی ایسے خاندانوں کواہمیت دے گی جن میں تین سال سے کم عمر بچے یا کوئی معذور فرد موجود ہو
جب آپ اپنے رہائشی کونسل یعنی کمونہ میں درخواست دیں گے تووہ 15دنوں کے اندر اندر یہ درخواست اٹلی کے ورک اینڈ پنشن ادار ہ انپس کو درخواست بھیجیں گے جس میں سائل کا کودیچے فسکالے اور دیگر اہم معلومات درج ہوں گی ان پندرہ دنوں میں کمونہ دیگر شرائط کی تحقیق کرے گا انپس کو درخواست ملنے کے بعد وہ دس دنوں کے اندر یہ فیصلہ کرے گا کہ آپ اس کارڈ کے حصول کے حقدار ہیں یا نہیں ۔ یا اگر حقدار ہیں تو آپ کی فیملی صورت حال کے مطابق آپ کتنی رقم ماہانہ کے حق دار ٹھہرتے ہیں اور پھر وہ آپ کے کمونہ کو لسٹ بھیجے گا کہ کون سے سائلین وہ کارڈ لے سکتے ہیں اور آپ کی رقم اور کارڈ وغیرہ علاقائی ڈاک خانوں سے حاصل کرنا ممکن ہو جائے گا اور آپ کی رہائشی کونسل یعنی کمونہ ہے آپ کی درخواست بارے مزید معلومات آپ کو دے گا
قانون کا لنک پڑھنے کے لیے کلک کریں‌
تحریر محمود اصغر چوہدری



Your comments about this column
afzaal Ahmed
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN