Mahmood Asghar

Choudhary

گاڑی چلاتے ہوئے فون استعمال کرنے پرسخت قانون ... 27 فروری 2017ء
Download Urdu Fonts
برطانیہ میں یکم مارچ 2017ءسے ڈرائیونگ کرتے ہوئے فون استعمال کرنے کے حوالے سے نیا قانون لاگو ہوجائے گا جس کے تحت گاڑی چلاتے ہوئے فون کا استعمال کرنے والوں کی سزا پرانے قانون کی نسبت دوگناکر دی جائے گی ۔سال 2003ءسے برطانیہ میں جاری قانون میں یہ سزا صرف تین پینلٹی پوائنٹس اور ایک سو یورو جرمانہ ہی تھی لیکن اس سال یکم مارچ سے اگر کوئی ڈرائیورگاڑی چلاتے ہوئے اپنا فون استعمال کرتا ہے تو اسکے لائسنس پر چھ پینلٹی پوائنٹس لگائے جائیں گے اوراسے دو سو پاﺅنڈ کا جرمانہ ہوگا۔اس کا مطلب ہے کہ اگر کسی کے لائسنس پر پہلے سے ہی پوائنٹس لگے ہوئے ہیں تو اسکا لائسنس منسوخ بھی ہوسکتا ہے اور اسے دوبارہ لائسنس کا امتحان بھی پاس کرنا پڑسکتا ہے اگر کوئی ڈرائیور جرمانہ قبول کرنے سے انکار کرتا ہے یا پولیس یہ خیال کرتی ہے کہ ڈرائیور قانون کو برے طریقے سے توڑ رہا تھا تو ملزم کو پولیس عدالت بھی بھیج سکتا ہے عدالت میں جج صاحبان ایک ہزار پاﺅنڈ سے لیکر 2500پاﺅنڈ تک کا جرمانہ یا ڈرائیونگ پر پابندی کا فیصلہ بھی سنا سکتے ہیں ۔ نئے ڈرائیوریا جن کے لائسنس کو ابھی دو سال نہیں ہوئے ان کی ڈرائیونگ پر تو چھ پوائنٹس کی صورت میں پابندی لگ سکتی ہے اور ان کا لائسنس چھن سکتا ہے
برطانیہ میں نئے قانون کے بعد اگر آپ گاڑی ڈرائیوکررہے ہیں تو آپ اپنا فون صرف دو وجوہات کے لئے ہی استعمال کر سکتے ہیں یعنی آپ کو ایمرجینسی کی صورت میں فون نمبر 999کو کال کرنا ہے اور آپ کے لئے گاڑی روکنا خطرناک ہوسکتا ہے یاپھردوسری صورت میں آپ اپنی گاڑی سڑک کے کنارے پارک کریں اور لازمی ہے کہ اس کا انجن بھی بند ہوں او ر چابی نکالی ہوئی ہو ۔جبکہ گاڑی چلاتے ہوئے آپ کو اپنا فون کسی ہولڈر میں رکھنا ہوگا۔آپ دوران ڈرائیونگ اپنے فون کو چھو نہیں سکتے بھلے وہ ہولڈر میں ہی کیوں نہ ہو اور یہی شرائط گاڑی کے اشارے پر کھڑی ہونے کی صورت میں بھی ہیں اوراسی طرح بھلے آپ پارکنگ پوزیشن میں ہی کیوں نہ ہو اگر آپ کا انجن اسٹارٹ ہے تو بھی آپ فون استعمال نہیں کر سکتے
اگر آپ اپنے فون پر نیوی گیشن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو قانونی طور پر اس میں کوئی ہرج نہیں بشرطیکہ آپ گاڑی اسٹارٹ کرنے سے پہلے اس میں اپنی منزل سیٹ کر لیتے ہیںکیونکہ انجن اسٹارٹ کر لینے کے بعد اسے چھونے کی اجازت نہیں ہے نیوی گیشن کے لئے بھی استعمال کرتے ہوئے ضروری ہے کہ فون کا ہولڈر ڈرائیور کی نظر سے45ڈگری کے زاویہ پر ہو
دوران ڈرائیونگ اگر آپ کو کوئی کال آجاتی ہے تو آپ فون کااسپیکر آن کر کے یا گھٹنے پر رکھ کر بھی کال نہیں سن سکتے آپ کے پاس اگر بلیو ٹوتھ ڈئیوائس ہے تو اسے استعمال کر سکتے ہیں لیکن یار دکھیں کہ اس صورت میں بھی اگر کوئی حادثہ ہوجاتا ہے تو پولیس کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ آپ سے فون لے کر چیک کر سکتی ہے کہ کہیں آپ کوئی کال تو نہیں کر رہے تھے اور خطرناک ڈرائیونگ کے ذمرے میں آپ کو کورٹ میں بھی بھیج سکتے ہیں
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے گزشتہ نومبر 8000ڈرائیور پکڑے جو فون استعمال کر رہے تھے پولیس نے 40کیس فی گھنٹے کے حساب سے جرمانے کئے اور 68ڈرائیورز کو کورٹ کا سمن جاری کیا اور سینکڑوں لوگوں کو وارننگ دے کر چھوڑا لیکن یکم مارچ کے بعد یہ صورت حال یکس بدل جائے گی اس لئے تمام ڈرائیورز کو احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ برطانیہ میں اب خطرناک ڈرائیونگ میں حادثہ کی صورت میں اگر کسی انسان کی موت ہوجائے تو سزا چودہ سال سے بڑھا کر عمر قیدکر دی گئی ہے
تحریر محمود اصغر چوہدری
27/02/2017



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN