Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی میں‌بچے کی پیدائش پر800یورو کا بونس ...... یکم مارچ 2017
Download Urdu Fonts
اطالوی گورنمنٹ اس سال ایسی تمام ماﺅں کو 800یوروکا بونس دینے والی ہے جو کسی بچے کو جنم دیتی ہیں یا کوئی بچہ گود لیتی ہے ۔ یہ بونس اٹلی میں مقیم تارکین وطن ماﺅں کو بھی ملے گا ۔ لیکن اٹلی کے پنشن ڈیپارٹمنٹ نے اس بونس کے حصول کے لئے یہ شرط عائد کر دی ہے کہ اٹلی میں مقیم تارک وطن ماں کے پاس اٹلی کی لامحدود مد ت کا رہائشی کارڈ ہو ۔
اطالوی قانون 232/2016کے تحت مورخہ یکم جنوری 2017ءسے ایسی تمام ماﺅں کو حکومت کی جانب سے 800یورو کا بونس دیا جائے گا جن کے ہاں کسی بچے کی پیدائش ہوتی ہے یا وہ کوئی بچہ گود لیتی ہیں قانون کی تحت اس بونس کا فیملی کی سالانہ آمدن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں یعنی اس بونس کے حصول کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں کہ اتنی آمدن سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ۔اس بونس پر کوئی ٹیکس نہیں ہے اور یہ اٹلی کے محکمہ پنشن انپس کی جانب سے یکمشت ادا ہوگا ۔
اس بونس کے حصول کی درخواست کوئی بھی عورت اپنے حمل کے ساتویں مہینے سے ہی دے سکتی ہیں یا گود لینے کی صورت میں جس دن انہیں متنبی بنانے کی دستاویز ملتی ہے اس دن سے وہ درخواست دینے کی اہل ہیں یاد رہے کہ اٹلی میں گود لئے ہوئے بچے کے بھی وہی حقوق ہیں جو آپ کے حقیقی بچے کے ہوتے ہیں
متعلقہ قانون میں واضح طور پر لکھا ہوا تھا کہ یہ بونس نہ تو کسی آمدن کی شرط کے ساتھ منسلک ہے اور نہ ہے اس بونس کے لئے کسی خاص قسم کی رہائشی دستاویز کی ضرورت تھی یعنی یہ ہر اطالوی ، یورپی یا غیر یورپی ماں کو ملنا تھا جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہے صرف محکمہ پنشن کا یہ کام تھا کہ وہ اس بارے درخواست دینے کے طریقہ کار پر وضاحت پیش کرتی لیکن جیسا کہ اٹلی میں ہمیشہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ جب بھی کسی فنڈ بونس یا حکومت کی جانب سے غیرملکیوں کو رقم ملنے کا قانون بنتا ہے اٹلی کا محکمہ پنشن اس میں ضرور کوئی نہ کوئی امتیازی نکتہ رکھ دیتا ہے
کل ایک بار پھر اٹلی کے محکمہ پنشن انپس نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں اس کی درخواست دینے کے طریقہ کا رکے بارے تو کوئی وضاحت نہیں البتہ اس میں ایک دفعہ پھر شرائط میں دوبارہ اٹلی میں موجود غیر ملکیوں سے امتیازی سلوک کی شرط رکھ دی گئی ہے انپس کے سرکلر کے مطابق اس بونس کے حصول کے لئے متعلقہ ماں کے پاس یا تو اطالوی شہریت ہو یا یورپین شہریت ہو یا پھر اگر وہ غیر ملکی ہے تو ا سکے پاس اٹلی کا کارتادی سوجورنو یعنی لا محدود مدت کا رہائشی کارڈ ہو ۔ البتہ یاد رہے کہ جن خواتین کے پاس اٹلی کی سیاسی پناہ یا انٹرنیشنل پروٹیکشن کی سوجورنو ہو وہ پنشن کے لحاظ سے اطالوی ہی خیال کی جاتی ہیں یعنی انہیں وہ تمام حقوق ملتے ہیں جو کہ ایک شہریت والے شہری کے ہوتے ہیں
لا محدود مدت کے رہائشی کارڈ کی شرط رکھ کر انپس نے ہزاروں ایسی ماﺅں سے امتیازی سلوک کیا ہے جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہیں لیکن وہ کسی بھی وجہ سے اٹلی کا کارتا دی سوجورنو نہیں لے سکیں ۔ اس سے پہلے بہت سے کیسز میںتارکین وطن شہریوں نے اطالوی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور حکومت کے خلاف کیس جیتا بھی ہے جس میں انپس کو شکست ہوئی اور انہیں متعلقہ رقم تارکین وطن شہریو ںکو دینا پڑی تھی لیکن اٹلی کا محکمہ پنشن یعنی انپس ایک دفعہ کوشش ضرور کرتا ہے کہ حکومتی خزانہ کو کم سے کم ہوا لگے لیکن اس دفعہ بھی اگر تارکین وطن شہریوں نے اطالوی عدالت سے رجوع کی تو انہیں انصاف ضرور ملے گا
قانون کا لنک پڑھنے کے لیے کلک کریں‌ تحریر محمود اصغر چوہدری



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN