Mahmood Asghar

Choudhary

امیگریشن 2017
Download Urdu Fonts
ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹلی کی موسمی امیگریشن کھلنے والی ہے ۔ یہ امیگریشن صرف محدود مدت کا کام کے معاہدے کے لئے کھلتی ہے ۔ یعنی اٹلی والے اپنے کھیتوں اور اپنے ریستورانوں میں کام نپٹانے کے لئے موسم گرما میں ”دھام “ بلاتے ہیں اس قانون کے تحت مختلف ممالک سے محدود مدت کے لئے مزدوروں کو اٹلی بلایا جا سکتا ہے لیکن کام ختم ہونے کے بعد انہیں واپس جانا ہوتا ہے یہ ویزہ زیادہ سے زیادہ 9ماہ کے لئے ہوتا ہے ۔
موسمی امیگریشن 2017ءکا قانون تیار کر لیا گیا ہے اور چند دنوں میں یہ سرکاری گزٹ میں چھپ بھی جائے گا ۔ حکومت اٹلی باربار یہ اعلان کر رہی تھی کہ وہ اپنی سرحدوں کو غیر ملکی شہریوںکی آمد کے لئے کھلا نہیں چھوڑے گی ۔ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق اس سال کی امیگریشن میں سیزنل یعنی موسمی کام کے لئے حکومت نے بہت کم غیر یورپین شہریوں کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اٹلی کی امیگریشن لے سکیں۔ سال 2017ءکے لئے مختص کیے گئے کوٹے کے مطابق ویسے تو 30850غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی لیکن ان میں سے صرف 17ہزار نئے غیر یورپی مزدور اٹلی آسکیں گے ۔ باقی کوٹہ ان لوگوں کے لئے مختص ہے جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تو ہیں لیکن وہ اب اپنے عارضی قیام کو مستقل بنا سکیں
اس قانون کے تحت سترہ ہزار شہری اٹلی کی امیگریشن لے سکیں گے۔ اس کوٹہ امیگریشن میں صرف ان ممالک کے شہری اٹلی آسکیں گے جن کے ساتھ اٹلی نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے باہمی معاہدہ کیا ہوا ہے پاکستان بھی ان ممالک میں موجود ہے جس کے ورکر اٹلی موسمی کام کے لیے آسکتے ہیں پاکستان کے علاوہ آلبانیہ ، الجزائر ، بوسنیا ہرزے گوینا، ساﺅتھ کوریا ، آوریو کوسٹ ،، مصر ، ایتھوپیا، یوگو سلاویا، فلپائین ، گامبیا ، گھانا،جاپان، انڈیا ، کوسو، مراقش ، ماﺅریشس ، مولدوا، مونتے نیگرو، نیجر، نائیجیریا، سینیگال، سربیا، سری لنکا، سوڈان ،یوکرائین اور تیونس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ان ممالک سے بھی لوگ اٹلی آسکیں گے جو پچھلے سال موسمی امیگریشن کے سلسلے میں اٹلی رہ چکے ہیں
باقی ماندہ کوٹہ کی تفصیل کچھ یوں ہے
500ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جنہوں نے اپنے اپنے ممالک میں اطالوی ایمبیسی کے تعاون سے کام کے کورس کئے ہوئے ہیں
100ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جن کے آباﺅ اجداد اطالوی تھے یہ کوٹہ ارجنٹائین ، وینزویلا، اور برازیل جیسے ممالک کے لئے ہوتا ہے جہاں پچھلی صدی میں اطالوی رہ چکے تھے
2400ایسے غیر ملکیوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جو بزنس کے کوٹہ پر اپلائی کریں گے
5750ایسے شہریوں کواٹلی کی مستقل امیگریشن مل سکے گی جو اٹلی میں پہلے سے ہی موسمی کام یعنی عارضی یا محدود مدت کے معاہدے پر قانونی طور پر مقیم ہیں اب ا س کوٹہ کی مدد سے وہ اپنی سوجورنو تبدیل کر سکیں گے
4000ایسے شہریوں کواٹلی کی مستقل امیگریشن مل سکے گی جو اٹلی میںتعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اسٹڈی ویزہ پر قانونی طور پر مقیم ہیں اب اس کوٹہ کی مدد سے اگر انہیں جاب مل جائے تو وہ اپنے اسٹڈی ویزہ کو نارمل سوجورنو میں تبدیل کر سکیں گے
500 ایسے شہریوں کواٹلی کی مستقل امیگریشن مل سکے گی جو اٹلی میںتعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اسٹڈی ویزہ پر قانونی طور پر مقیم ہیں اب اس کوٹہ کی مدد سے وہ اپنی سوجورنو کو بزنس سوجورنو میں تبدیل کر سکیں گے
100ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن مل سکے گی جن کے پاس کسی دوسرے یورپی ملک کی لا محدود مدت کا کارڈ ہے
یہ امیگریشن اٹلی کے امیگریشن قانون کے آرٹیکل نمبر 24کے تحت کھلتی ہے اس قانون کے تحت کوئی بھی اطالوی مالک یا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارک وطن شہری جسے موسمی کام اور محدود مدت کے لئے کسی غیر یورپی مزدو ر کی ضرورت ہو یعنی زراعت میں کوئی پھل وغیرہ توڑنے یا کسی فصل کی کٹائی کا سیزن ہو اور اس کی مزدوری کے لیے اگر کسی کام کے مالک کو ورکرز کی ضرورت ہو یا پھراٹلی کے کسی تفریحی مقام پر ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں سیر کے موسم میں ورکرز کی ضرورت پیش آجائے تو وہ اس قانون کے تحت کسی دوسرے ملک سے مزدوراٹلی بلا سکتا ہے امیگریشن اوپن ہونے کے بعد مالکان کی ایسوسی ایشن انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درخواست بھیجتی ہیں اور اپنے مطلوبہ ورکرکو دوسرے ملک سے بلاسکتی ہیں درخواست منظور ہوجانے کے بعد علاقہ کا امیگریشن آفس ’پریفیتورا‘ ویزا لیٹر جاری کردیتا ہے کام کا مالک اپنے ورکر کویہ لیٹر بھیج دیتا ہے اور وہ اپنے ملک میں موجود ایمبیسی سے ویزہ لیکر اٹلی کام کرنے آسکتا ہے
حکومت کی جانب سے کوٹہ کی تفصیل تو تیار کر دی گئی اب اس کو سرکاری گزٹ میں چھاپنا اور آن لائین درخواست دینے کی تاریخ کا اعلان کرنا باقی ہے تاریخ کا اعلان ہوتے ہی مالکان کی یونین امیگریشن درخواست تیار کر سکیں گے اور مقررہ تاریخ کو اپنی درخواست بھیج سکیں گے اپنے قارئین سے گزارش کروں گا کہ دھوکے باز ایجنٹوں کی افواہوں میں نہ آئیںآپ سب کو چند باتیں دوبارہ یاد دلا دوں
۱۔ یہ اوپن امیگریشن نہیں ہے یعنی اٹلی یا یورپی ممالک میںموجود غیر قانونی تارکین وطن اس امیگریشن سے استفادہ حاصل نہیں کر سکیں گے
۲۔ اس امیگریشن کے تحت پاکستان سے صرف محدود مدت کے لئے ہی مزدور اٹلی آسکتے ہیں یعنی زیادہ سے زیادہ ۹ مہینے کے لیے اس لئے اگر کوئی آپ کو یہ یقین دلاتا ہے کہ آپ کو پکی امیگریشن مل جائے گی تو وہ جھوٹ بول رہا ہے
۳۔ یہ امیگریشن صرف زراعت یا تفریحی مقام پر موجود ریستورانوں کے مالکان کے لئے ہوتی ہے اس لئے اگر کوئی آپ کو کہے کہ وہ کسی اور کام کے معاہدے پر بھی آپ کواٹلی بلا سکتا ہے توایسا بالکل نہیں ہے
۴۔ اس امیگریشن کا ایک مخصوص کوٹہ ہے اس لئے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ ہرکسی کی امیگریشن درخواست قبول ہو گی اگر کوئی آپ سے ایڈوانس لاکھوں روپے اینٹھنے کی کوشش کرے تو اس کی بات پر یقین نہ کریں اور ویزہ لیٹر جاری ہونے کا انتظا ر کریں
تحریر محمود اصغر چودھری اٹلی



Your comments about this column
sir Mahmood Asghar Ch sab ap ka bhot bhot shukrya ap italy ke seasonal imegration k bary ma bhot help karty han ap ke rahnmay ka shukrya..
imran kalyar
thanks u for info me...
Amish
Sir domesticc contract we can use for Pakistan people
Sidhu
sir kya ap bata sakta han ka mosami emigration apply ho to us pa latter zayda sa zayda ktna dano ka andr latter jare hota ha
zaigham
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN