Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی کی امیگریشن 2018 تاریخوں‌کا اعلان ہو گیا
Download Urdu Fonts
ہر سال کی طرح اس سال بھی اٹلی تیس ہزار آٹھ سو پچاس غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دے گا ۔ اٹلی میں ہر سال ایک کوٹہ مختص کیا جا تا ہے ۔ اور غیر یورپی ورکرز کو اٹلی کے ویزے جاری کئے جاتے ہیں ۔ان ویزوں میں چونکہ زیادہ تعداد ان ویزوں کے لئے مختص کی جاتی ہے جو محدود مدت کے لئے ہوتے ہیں اور ان ورکرز کو دئیے جاتے ہیں جو اٹلی میں موسمی کام کے لئے آتے ہیں اس لئے اس امیگریشن کو موسمی امیگریشن کانام دیا جاتا ہے ۔ اس امیگریشن میں پاکستانی شہری بھی اٹلی کا ویزہ لے سکتے ہیں کیونکہ پاکستان کا اس سلسلے میں اطالوی حکومت کے ساتھ غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے دو طرفہ معاہدہ ہے ۔ اس امیگریشن کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اٹلی میں موجود کوئی زمیندار اپنے کھیتوں میں کام کے لئے یا پھر اٹلی کے کسی تفریحی مقام پر موجودکسی ہوٹل کا مالک ایک مخصوص مدت کے لئے متعلقہ پاکستانی ورکر کا ویزہ اٹلی سے اپلائی کرے ۔البتہ اسی امیگریشن میں ایسے پاکستانی جو اٹلی میں تعلیم کے سلسلے میں مقیم ہیں یا گزشتہ سال زرعی یا موسمی کام کے ویزہ کے لئے اٹلی آئے تھے اور ابھی بھی قانونی طور پر مقیم ہے ان کے لیے بھی ممکن ہوتا ہے کہ وہ اپنی عارضی یا محدود مدت کے ویزہ کو مستقل کروا سکیں ۔
اس سال کے کوٹہ کے مطابق اٹلی میں ویسے تو 30850غیر یورپی شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی۔لیکن ان میں سے موسمی ویزہ کے لئے 18ہزارافراد کو کوٹہ مخصوص کیا گیا ہے ۔ باقی ماندہ12850ورکرز کے کوٹہ ان شہریوں کے لئے مختص ہے جن ممالک کے اٹلی کے ساتھ خاص قسم کے معاہدے ہیں ۔ اور اس کوٹہ میں وہ شہری بھی سہولت اٹھا سکتے ہیں جو اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تو ہیں لیکن وہ اب اپنے عارضی قیام کو مستقل بنا سکیں۔ اس کوٹہ کی تفصیل کچھ اس طرح ہے
4750 ایسے شہریوں کواٹلی کی مستقل امیگریشن مل سکے گی جو اٹلی میں پہلے سے ہی موسمی کام یعنی عارضی یا محدود مدت کے معاہدے پر قانونی طور پر مقیم ہیں اب اگر انہیں کوئی جاب مل جائے تو وہ اپنے تعلیمی ویزہ کو ورک پرمٹ میں تبدیل کرا کر اٹلی میں مستقل رہ سکیں گے
3500 ایسے شہریوں کواٹلی کی مستقل امیگریشن مل سکے گی جو اٹلی میںتعلیم حاصل کر رہے ہیں اور اسٹڈی ویزہ پر قانونی طور پر مقیم ہیں اب اس کوٹہ کی مدد سے وہ اپنی سوجورنو کو بزنس سوجورنو میں تبدیل کر سکیں گے
800 ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن مل سکے گی جن کے پاس کسی دوسرے یورپی ملک کی لا محدود مدت کا کارڈ ہے اور انہیں اٹلی میں جاب مل جائے
700 ایسے شہریوں کو اٹلی کی مستقل امیگریشن دی جائے گی جو اپنی تعلیمی ویزہ کو بزنس ویزہ میں تبدیل کراکے اٹلی میں مستقل رہ سکیں گے
100 ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن مل سکے گی جن کے پاس کسی دوسرے یورپی ملک کی لامحدود مدت کا کارڈ ہے اور وہ اٹلی میں اپنا بزنس شروع کردیں
500 ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جنہوں نے اپنے اپنے ممالک میں اطالوی ایمبیسی کے تعاون سے کام کے کورس کئے ہوئے ہیں
100 ایسے شہریوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جن کے آباﺅ اجداد اطالوی تھے یہ کوٹہ ارجنٹائین ، وینزویلا، اور برازیل جیسے ممالک کے لئے ہوتا ہے جہاں پچھلی صدی میں اطالوی رہ چکے تھے

یہ امیگریشن مورخہ 18جنوری سے اوپن ہو چکی ہے اور ایسے طالبعلم جو اٹلی میں اسٹڈی ویزہ پر موجود ہیں یا وہ غیر ملکی جو گزشتہ سال موسمی ویزہ پر اٹلی آئے تھے اور اب اپنے عارضی ویزہ کو اٹلی مستقل امیگریشن میں تبدیل کرانا چاہتے ہیں تو وہ اپنے درخواستیں وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر جا کر تیار کر سکتے ہیں۔اور مورخہ 23جنوری کو صبح 9.00بجے سے وہ اپنی پہلے سے تیار شدہ درخواستیں بھیج سکیں گے
البتہ جو لوگ پاکستان یا دیگر ممالک سے موسمی کام کے ویزہ پر اٹلی آنا چاہتے ہیں ان کے مالکان کو موقع دیا جائے گا کہ وہ اٹلی کی وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر مورخہ 24جنوری سے آن لائین درخواست تیار کرلیں اور ان کے لئے مورخہ 31جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے کہ وہ اپنے ورکروں کے لئے درخواست بھیج سکیں ویسے تو یہ امیگریشن 31دسمبر2018ءتک کھلی رہے گی لیکن چونکہ دوسرے ممالک سے صرف 18ہزار غیر ملکی اٹلی کا ویزہ حاصل کر سکیں گے اور یہ امیگریشن پہلے آئیے اور پہلے پائیے کے اصول پر کھلتی ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ 31جنوری کو ہی درخواست چلی جائے کیونکہ بعد میں اگر کوٹہ ختم ہو جائے تو درخواست مسترد ہو جاتی ہے
ایسے تمام مالکان جن کا کام ایگریکلچر سے وابستہ ہے یا ہوٹل یا کسی ایسے ریسٹورنٹ سے وابستہ ہے جو محدود مدت کے کنٹرکٹ پر کسی ورکر کو لانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ مورخہ 24جنوری سے وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پرجا کر اپنے نام سے رجسٹریشن کریں اور آن لائین درخواست مکمل کرنا شروع کر دیںاٹلی آنے والے ورکر کی صرف پاسپورٹ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی جس کی مدد سے اس کا بائیوڈاٹا درخواست میں لکھا جائے گا درخواست مکمل کرکے اسے محفوظ یعنی سیو کرنے کا آپشن ہوگا اس کے بعد مقررہ تاریخ یعنی 31جنوری کا انتظار کرنا ہوگا اور اس صبح 9.00بجے اپنے مزدور کے لئے درخواست آن لائین بھیج سکیں گے ۔ مالکان اگر چاہیں تو اپنی یونین کی مدد بھی لے سکتے ہیں جو آن لائین درخواست تیار کرنے اور اسے بھیجنے والا سارا عمل اپنے دفتر سے کر سکتے ہیں ۔
یہ امیگریشن صرف محدود مدت کا کام کے معاہدے کے لئے کھلتی ہے ۔ یعنی اٹلی والے اپنے کھیتوں اور اپنے ریستورانوں میں کام نپٹانے کے لئے موسم گرما میں غیر یورپی مزدور بلاسکتے ہیں اس قانون کے تحت مختلف ممالک سے محدود مدت کے لئے مزدوروں کو اٹلی بلایا جا سکتا ہے لیکن کام ختم ہونے کے بعد انہیں واپس جانا ہوتا ہے یہ ویزہ زیادہ سے زیادہ 9ماہ کے لئے ہوتا ہے ۔
یہ امیگریشن اٹلی کے امیگریشن قانون کے آرٹیکل نمبر 24کے تحت کھلتی ہے اس قانون کے تحت کوئی بھی اطالوی مالک یا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارک وطن شہری جسے موسمی کام اور محدود مدت کے لئے کسی غیر یورپی مزدو ر کی ضرورت ہو یعنی زراعت میں کوئی پھل وغیرہ توڑنے یا کسی فصل کی کٹائی کا سیزن ہو اور اس کی مزدوری کے لیے اگر کسی کام کے مالک کو ورکرز کی ضرورت ہو یا پھراٹلی کے کسی تفریحی مقام پر ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں سیر کے موسم میں ورکرز کی ضرورت پیش آجائے تو وہ اس قانون کے تحت کسی دوسرے ملک سے مزدوراٹلی بلا سکتا ہے امیگریشن اوپن ہونے کے بعد مالکان کی ایسوسی ایشن انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درخواست بھیجتی ہیں اور اپنے مطلوبہ ورکرکو دوسرے ملک سے بلاسکتی ہیں درخواست منظور ہوجانے کے بعد علاقہ کا امیگریشن آفس ’پریفیتورا‘ ویزا لیٹر جاری کردیتا ہے کام کا مالک اپنے ورکر کویہ لیٹر بھیج دیتا ہے اور وہ اپنے ملک میں موجود ایمبیسی سے ویزہ لیکر اٹلی کام کرنے آسکتا ہے
تحریر محمود اصغر چوہدری



Your comments about this column
umar
اس درخواست کا کیسے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسترد ہوگئی ہے. ؟ یا اور پیفتورا officeمیں درخواست کتنے عرصہ تک نکلتی ہے
سید اعجاز
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN