Mahmood Asghar

Choudhary

اٹلی کی امیگریشن --تجزیہ محمود اصغر چودھری
Download Urdu Fonts
اٹلی کی اس سال کی امیگریشن اوپن کرنے والا قانون آج سرکاری گزٹ میں آگیا ہے جس کے مطابق ایسے تمام امیگرنٹس کے لیے اٹلی کے ڈاکومنٹس لیناممکن ہوجائے گا جواس سال مورخہ 8مارچ 2020ءسے لگاتار اٹلی میں رہ رہے ہیں ۔ یہ امیگریشن ان ورکرز کے لئے ہے جو کھیتی باڑی ، ڈیری فارم ، ذوٹیکنیکس ، ماہی گیر ، آبی زراعت ، گھریلو ملازمت، معذور اور بزرگ لوگوں کی دیکھ بھال کے شعبہ سے منسلک ہوں گے۔اس کے علاوہ یہ امیگریشن ان کے لوگوں کے لئے بھی ہے جو 31اکتوبر 2019ءسے پہلے قانونی طور پر مقیم تھے اور انکے پاس اٹلی کا قانونی رہائشی اجازت نامہ یعنی سوجورنو تھی لیکن اس تاریخ سے پہلے ان کی سوجورنو ختم ہوگئی تھی اور وہ بعد میں اس کی تجدید نہ کراسکے۔یہ امیگریشن لینے کے لئے اٹلی میں موجود تارکین وطن شہریوں کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ آٹھ مارچ 2020ءسے پہلے سے اٹلی میں رہ رہے تھے ۔یہ ثابت کرنے کے لئے وہ دکھا سکتے ہیں کہ ان کے اٹلی میں اس تاریخ سے پہلے فنگر پرنٹس ہوئے تھے یا وہ اٹلی میں کسی ویزہ پر داخل ہوئے تھے یا پھر انہیں کسی سرکاری ادارے کی دستاویز سے یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ اٹلی میں موجود تھے
اس امیگریشن کے لئے اپلائی کرنے کے دو راستے ہیں ایسے لوگ جو غیرقانونی طور پر مقیم ہیں اور ان کے پاس کھیتی باڑی ، ڈیری فارم ، ذوٹیکنیکس ، ماہی گیر ، آبی زراعت ، گھریلو ملازمت، معذور اور بزرگ لوگوں کی دیکھ بھال کی ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں تو ان کی امیگریشن ان کا کام کا ملک اپلائی کرے گا وہ ان سے کام کا معاہدہ کرے گا جس میں مدت ملازمت ، تنخواہ یا کام کی اوقات کار وغیر ہ درج ہوں گی ، کام کے مالک کو حکومتی خزانے میں 500 سو یورو جمع کرانے ہوں گے جو ٹیکسز کے علاوہ ہوں گے
دوسرا راستہ ان افراد کے لئے ہے جو اٹلی میں 31اکتوبر 2019ءسے پہلے قانونی طور پر رہائش پذیر تھے لیکن بعد میں ال لیگل ہوگئے یعنی اپنے ڈاکومنٹس رینیو نہ کرا سکے ایسے افراد کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ بغیر کام کے کنٹرکٹ بھی اپلائی کر سکتے ہیں انہیں حکومت کی جانب سے چھ ماہ کی عارضی امیگریشن دی جائے گا جو صرف اٹلی کے لئے ہی ویلڈ ہوگی انہیں چھ ماہ کا وقت دیا جائے گا کہ وہ اس دوران کوئی کام کا معاہدہ ڈھونڈ لیں لیکن انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ماضی میں بھی زراعت ، ڈومیسٹیک ورک یا کئیر ورک سے وابستہ رہے ہیں اور اپنی عارضی امیگریشن کو مستقل کروانے کے لئے بھی وہ انہیں شعبوں کا کنٹرکٹ ڈھونڈیں گے ایسے امیگرنٹس کی فیس صرف 130یورو ہے ۔ چھ ماہ کے دوران اگر وہ کام کا کنٹرکٹ حاصل کر لیتے ہیں توانہیں بھی اٹلی کا نارمل اقامتی اجازت نامہ یا سوجورنو مل جائے گا
اس امیگریشن کی درخواستیں یکم جون سے لیکر 15جولائی تک دی جاسکیں گی ۔امیگریشن میں اطالوی اور یورپین شہریوں کے علاوہ وہ غیرملکی بھی اپنے ورکرز کو اٹلی کی امیگریشن دلوا سکیں گے جن کے پاس اٹلی کا لامحدود مدت کا کارڈ ہے ۔ایجنٹ مافیا اور جعلی ڈاکومنٹس کی مدد سے امیگریشن لے کر دینے والے لوگ ان دنوں میں بھرپور طریقے سے سرگرم ہوجاتے ہیں اور نہ صرف اٹلی میں رہنے والے غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن شہریوں بلکہ یورپ کے دیگر ممالک سے اٹلی آنے والوں یا لانے والوں کو لوٹا جاتا ہے لیکن کسی بھی قانون کی بازگشت پر کسی بھی شخص کے جھانسے میں آکر رقم پھنسانے کی بجائے پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ قانون کی مکمل معلومات حاصل کریںتاکہ ممکنہ فراڈ سے بچ سکیں جہاں تک تعلق ہے ایجنٹوں اور جعلی مالکان کا تو قانو ن میں یہ شق بھی شامل ہے کہ وہ مالکان جنہیںگزشتہ پانچ سالوں میں ال لیگل امیگریشن یا کسی جرم کی بنا پر سزا سنائی گئی ہے ایسے مالکان جو منشیات فروشی ، جسم فروشی اور چائلڈ لیبر جیسے جرائم میں ملوث ہوئے ہوں ۔ماضی میں انسانی سمگلنگ کے علاوہ اطالوی پینل کوڈ کے آرٹیکل 600اور 603بز کے تحت مجرم قرار پائے ہوں ان کی درخواستیں مسترد ہوجائیں گی اسی طرح ایسے تمام تارکین وطن جو اٹلی کی سیکورٹی کے لئے خطرہ سمجھے گئے اور ان پر جرم ثابت ہوا اور انہیں ملک چھوڑنے کا نوٹس ملا جنہیں کسی بھی یورپین شینگن ملک کی جانب سے یورپ میں داخلہ کی پابندی یا کسی یورپین مالک کی جانب سے شینگن ممالک کے مشترکہ رجسٹر میںخطرناک قرار دیا گیا ہے ان کے لئے اس امیگریشن میں سوجورنو لینا نا ممکن ہوگا ابھی تک پاس ہونے والے قانون کے مسودہ میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی ہوئی ہے کہ اگر اطالوی کمپنی یا مالک کی کسی غلطی کی بنا ءپر امیگریشن کا پراسس مکمل نہ ہوسکا تو غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو کسی قسم کا اقامتی کارڈ ملنے کا کوئی موقع دیا جائے گا یا نہیں
حالیہ قانون کی بہت سی شقیں واضح نہیں ہیں اس لئے تارکین وطن کو حکومتی وضاحتی سرکلر ز کا انتظار کرنا پڑے گا مثال کے طور پر امیگرنٹ کے لئے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ8مارچ 2020ءسے” لگاتار“ اٹلی میں رہائش پذیر ہے اور یہ بات اطالوی سرکاری اداروں کے کسی ڈاکومنٹ سے ثابت کرنی ہوگی یعنی ایسے لوگ جن کے فنگر پرنٹس نہیں ہوئے یا لیگل ویزہ سے اٹلی میں داخل نہیں ہوئی بلکہ کسی دوسرے یورپی ملک میں سے براستہ سڑک اٹلی میں داخلہ ہوئے ہیں وہ کیسے ثابت کر سکیں گے کہ وہ اٹلی میں گزشتہ تین ماہ سے رہ ہے ہیں اٹلی میں موجود اکثر شہری یا تو اسٹڈی ویزہ پر ہیں یا انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہوئی ان میں بہت سے لوگ اپنی سیاسی پناہ کی درخواست کے فیصلے کے انتظار میں ہیں لیکن وہ ڈومیسٹیک کام کے علاوہ دیگر شعبہ جات میں باقاعدہ جاب بھی کر رہے ہیں ان کے لئے کوئی واضح شق اس قانون میں نہیں ہے کہ وہ اپنا دیگر شعبہ جات کی جاب کا کیا کریں گے ۔
باقی آئندہ



Your comments about this column
ماشااللہ اللہ پاک آپ کے علم میں اضافہ فرمائے آمین
عمران مجید
Sir please give me your contact no.i want to information about my son
Anila Abid from paris
ma sha Allah bohat achi tafsel ssy bataya hai ap ny shukariya
ahmad ali chaudhary
ماشاء اللہ. Shukria
Naeem
Sir very nice
Nawazish
Always nice to read ur culum sur. Keep writing. May allah bless you
Kamran Kayani
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN