Mahmood Asghar

Choudhary

موسمی امیگریشن 2021 .... 24 دسمبر 2021
Download Urdu Fonts
اٹلی کی موسمی امیگریشن کے کوٹہ پر اطالوی وزیر اعظم نے دستخط کر دئیے ہیں سال 2021ءکا یا کوٹہ کافی دیر سے سائین ہوا ہے اسی لئے وزیر اعظم ڈرایگی کا کہنا ہے کہ سال 2022ءمیں مزید کوٹہ سائین کیا جائے گا۔اٹلی ہر سال موسمی کام کے لئے غیر ملکی ورکرز کو ویزے جاری کرتا ہے عموما اس امیگریشن کی یہ شرط ہوتی ہے کہ موسمی کام ختم ہونے کے بعد امیگرنٹ کو اپنے ملک واپس جانا ہوتا ہے ۔لیکن اس سال اس امیگریشن میں مستقل پرمٹ کا کوٹہ بھی بہت زیادہ رکھا گیا ہے یعنی لوگوں کو اگر اٹلی کا ویزہ مل گیا تووہ مستقل طور پر بھی اٹلی رہ سکیں گے ۔ اب صرف اس قانون کا سرکاری گزٹ پر چھپنا اور اس کی درخواست بھیجنے کی تاریخ کا اعلان باقی ہے
اس کوٹہ امیگریشن کے تحت اٹلی سال 2021ءکے کوٹہ کے تحت 69700غیر یورپی ورکر کواٹلی کا ویزہ جاری کرے گا جو اٹلی میں کھیتی باڑی ، سیاحتی مقامات پر ریستورانوں کے کام ، کنسٹرکشن اور ٹرانسپورٹ کے سیکٹر ز میں ڈرائیورز کے ویزہ پراٹلی آئیں گے
اٹالین امیگریشن لا ءکے آرٹیکل نمبر 24کے تحت اطالوی حکومت ہرسال ایک مخصوص کوٹہ کے تحت مختلف ممالک سے تارکین وطن شہریوں کو روزگار کے لیے اٹلی بلاتی ہے کوئی بھی اٹالین مالک یا اٹلی میں قانونی طور پر رہائش پذیر تارک وطن آجر جو زراعت میں کوئی پھل وغیرہ توڑنے یا کسی فصل کی کٹائی کے لئے اور اس کی مزدوری کے لیے یا پھراٹلی کے کسی تفریحی مقام پر ریسٹورنٹ اور ہوٹل میں سیر کے موسم میں ورکرز کی ضرورت پیش آجائے تو وہ اس قانون کے تحت کسی دوسرے ملک سے مزدوراٹلی بلا سکتا ہے امیگریشن اوپن ہونے کے بعد مالکان کی ایسوسی ایشن انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن درخواست بھیجتی ہیں اور اپنے مطلوبہ ورکرکو دوسرے ملک سے بلاسکتی ہیں درخواست منظور ہوجانے کے بعد علاقہ کا پریفیتورا Prefetturaتمام کاغذات دیکھ کر ویزا لیٹرنلا اوستا جاری کردیتا ہے جوکام کا مالک اپنے ورکر کو بھیج دیتا ہے اور وہ اپنے ملک میں موجود ایمبیسی سے ویزہ لیکر اٹلی کام کرنے آسکتا ہے اس کوٹہ امیگریشن میں صرف ان ممالک کے شہری اٹلی آسکیں گے جن کے ساتھ اٹلی نے غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لیے باہمی معاہدہ کیا ہوا ہے پاکستان بھی ان ممالک میں موجود ہے جس کے ورکر اٹلی موسمی کام کے لیے آسکتے ہیں پاکستان کے علاوہ آلبانیہ ، آلجریا، بنگلہ دیشن بوسنیا ہرزے گوینا، کوریا کروآسیا، مصر ، فلپائین ، گامبیا ، گھانا، انڈیا ، کوسو، مقدونیا، مراقش ، ماﺅریشس ، مولدوا، مونتے نیگرو، نیجر، نائیجیریا، سینیگال، سربیا، سری لنکا، یوکرائین اور تیونس شامل ہیں کوٹہ کی تفصیل کچھ یوں ہے
42000ایسے ورکرز کو بلایا جائے گا جو ایگریکلچر ، سیاحتی ریتوران یا ہوٹلوں کے محدود مدت کے کنٹریکٹ پر اٹلی آئیں گے
27700ایسے غیر ملکیوں کو اٹلی کا ویزہ اور مستقل امیگریشن دی جائے گی جو مستقل کنٹرکٹ یا سیلف ایمپلائیڈ کنٹرکٹ پر اٹلی آئیں گے جس میں 20000ایسے غیر ملکیوں کو اٹلی کی امیگریشن دی جائے گی جو کنسٹرکشن ، ٹرانسپورٹ اور ہوٹل یا ریستوران کے مستقل کام پر اٹلی آئیں گے
ایسے تمام مالکان جن کا کام ایگریکلچر سے وابستہ ہے یا ہوٹل یا کسی ایسے ریسٹورنٹ سے وابستہ ہے یا ان کی کوئی کنسٹرکشن کمپنی ہے یا ان کی کوئی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے اور کسی ورکر کو محدود مدت کے کنٹرکٹ پریا شرائط پر عمل کرتے ہوئے مستقل کنٹرکٹ پر پاکستان سے کسی ورکر کو لانا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پرجا کر اپنے نام سے رجسٹریشن کریں اور آن لائین درخواست مکمل کرنا شروع کر دیں آنے والے ورکر کا صرف پاسپورٹ کی فوٹو کاپی درکار ہوگی جس کی مدد سے اس کا ڈاٹا درخواست میں لکھا جائے گا درخواست مکمل کرکے اسے محفوظ یعنی سیو کرنے کا آپشن ہوگا اس کے بعد سرکاری گزٹ اور متعلقہ تاریخ کو بھیجنے یا سینڈ کرنے کا انتظا ر کرنا ہو گا۔ بھیجی جانے والی درخواستوں کو پہلے آئے پہلے پایئے کی شرط پر نپٹایا جاتا ہے ۔یعنی جب کوٹا کہ تعداد ختم ہوجاتی ہے تو اس کے بعد والی درخواستیں مسترد ہوجاتی ہیں
#محموداصغرچودھری



Your comments about this column
Please بتاےگا جب بھی ویزا کھہلاے
ذاکیر الی
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN