Mahmood Asghar

Choudhary

مریم نواز . پنجاب کی پہلی وزیر اعلی ٰ‌...... مارچ 2024
Download Urdu Fonts
مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون حکمران نہیں ہیں ۔ ان سے پہلے 1843 سے لیکر 1847 تک جند کور ریاست پنجاب کی مہارانی اور لاسٹ کوئین کا خطاب حاصل کر چکی ہے وہ ذاتی طور پر انگریزوں کے خلاف جنگوں میں حصہ لیکر ان کے دانت بھی کھٹے کر چکی ہیں ۔ مہارانی نے نہ صرف انگریز کی قید کاٹی ، ان کا جبر سہا تشدد سہا بلکہ کمال چالاکی سے انگریز کی جیل سے فرار بھی ہوئی ۔انہوں نے اپنے لوگوں کو متحرک رکھا اور انگریز کے خلاف اکسائے رکھا ۔ بعض مورخین کے مطابق 1857والے غدر کوآزادی کی پہلی جنگ کہنا صحیح نہیں کیونکہ ہندوستان میں اس سے پہلے 1849 ء میں سکھوں کی جانب سے جندکور کی کروائی جانے والی بغاوت آزادی کی پہلی جدوجہد ہے ۔ البتہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان والے پنجاب میں کسی خاتون کا حکمران بننا اس کی تنزلی کا سبب بنے گا ان سے پوچھ لیجئے کہ اس سے پہلے جو پچھلے ستتر سال سے مرد حکمران بنتے رہے ہیں انہوں نے پنجاب کو ترقی کے کو ن سا آسمان پر پہنچا دیا ہے جو اب ایک عورت اس کو خراب کر دے گی ۔ پنجاب کو اگر عثمان بزدار جیسا نابغہ چلاتا رہاہے تو مریم نواز کو صرف عورت ہونے کی بنا پر طعنہ دینا ٹھیک نہیں ۔ مریم نواز کی سیٹوں پر اور اس الیکشن پر جتنے سوالیہ نشان بنانے ہیں بنا لیں ۔ لیکن حالیہ تاریخ اور مہارانی جنداں کی تاریخ بھی بتاتی ہے کہ جن جن ممالک میں بھی عورتوں کو حکومت کا موقع ملا انہوں نے مردوں سے بہتر کام کر کے دکھائے ۔ جرمنی کی انجیلا میرکل ہو یا برطانیہ کی مارگیٹ تھیچر یا بھر نیوزی لینڈ کی جسینڈ آڈرین عورتوں نے ہمیشہ کمال ہی کیا ہے ۔البتہ یہ مردوں کی فطرت ہے کہ وہ عورتوں کو ان کا مقام دینا ہی نہیں چاہتے ۔ اس لئے نت نئی تشریحات نکالتے رہتے ہیں ۔ مریم نواز کا اپوزیشن لیڈر سے جا کر ملنا اور تمام لوگوں کو ڈائیلاگ پر دعوت دینا ۔ قابل تعریف ہے . اس کی اسمبلی میں تقریر بھی جلسوں کی تقریروں سے مختلف تھی ۔ جوواقعی ایک مہذب تقریر کہلا سکتی ہے ۔ آغاز تو اچھی گفتگو سے ہوا ہے دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN