Mahmood Asghar

Choudhary

رمضان . برطانیہ اور پاکستان میں قیمتوں‌ میں‌فرق ...... 7 اپریل 2024
Download Urdu Fonts
اگر ان دنوں آپ برطانیہ کی کسی بھی سپر مارکیٹس میں چکر لگائیں تو قیمتیں اتنی کم ہوگئی ہیں کہ آپ اگلے دو تین ماہ کے لئے اشیائے خوردونوش کی خریداری کر کے گھر میں اسٹور کر سکتے ہیں ۔پیکٹ اتنےکم قیمت پر ہیں اور سب سے اچھی بات ہے کہ کسی بھی بوری پر کسی بھی پیکٹ پر کسی بھی بوتل پر کسی لیڈر کی کوئی تصویر نہیں ہے ۔ ان اشیاء کو خریدنے کے لئے کسی شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں کوئی قطار بنانے کی ضرورت نہیں کوئی دھکم پیل کرنے کی ضرورت نہیں چیزیں باآسانی دستیاب ہیں اور پورا مہینہ دستیاب رہیں گی ۔مثلا ً ایک مارکیٹ میں
آٹے کی 10کلو کی بوری 6.50کی بجائے 4.50پاؤنڈ کی ہے پاکستانی روپوں میں بولے تو 600 روپے کی بچت
چاول کی 10کلو کی بوری 19پاؤنڈ کی بجائے 12پاؤنڈ میں پاکستانی روپوں میں بولے تو2000روپے کی بچت
کوکنک آئل کی پانچ لیٹر کی بوتل 8.50کی بجائے 5.50پاؤنڈ کی پاکستانی روپوں میں بولے تو 1050روپے کی بچت
مینگو جوس کےچار ڈبے 6 کی بجائے 2پاونڈ پاکستانی روپوں میں 700 روپے کی بچت
باداموں کا پیکٹ 4.50کی بجائے 3.90پاؤنڈ کا پاکستانی روپی میں دو سو روپے کی بچت
یہ ایک چھوٹی سے لسٹ ویسے تو بیسیوں چیزیں جن میں کھجوریں ، بادام پستہ ، ٹماٹو پیسٹ اور بہت سے دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آٹا، چاول ، پکانے کا تیل ۔ مینگو جوس وغیرہ یہ ساری چیزیں برطانیہ میں تیار نہیں ہوتیں بلکہ یہ تمام سپلائی پاکستان سے ہوتے ہیں ۔ کوئی حساب دان ، کوئی اکاونٹنٹ ، کوئی ماہر معاشیات مجھے یہ حساب کرکے بتا سکتا ہے کہ یہی وہی تاجر ہیں جو پاکستان میں اشیائے خوردو نوش کو مہنگا کردیتے ہیں وہ برطانیہ کو اتنی کثیر تعداد میں چیزیں اتنی سستی کیسے بھیج دیتے ہیں؟؟ کون سا طریقہ ہے کہ پاکستان کا ہی تاجر بیرونی دنیا کو تو سستی چیزیں دے دیتا ہے لیکن پاکستان میں وہ چیزوں کی قیمت بڑھا دیتا ہے ۔ کیا اس میں برطانوی حکومت کا کمال ہے ۔ کیا برطانوی سپر مارکیٹس کے مالکان انہیں مجبور کرتے ہیں ۔ کیا پاکستانی تاجروں کو صرف برطانیہ میں ہی خدا یاد آتا ہے ؟؟ کیا برطانیہ میں رہنے والے انسان ہیں اور پاکستان میں مہنگی چیزیں خریدنے والے بھیڑ بکریاں ہیں ، کیا پھر یہ وجہ ہے کہ پاکستان میں خریدنے والے تو مسلمان ہیں اور بیچنے والے بھی مسلمان ہیں اور برطانیہ میں بیچنے والے مسلمان نہیں ہیں ؟
وجہ کیا ہے خدا را کوئی تو بتاؤ؟؟
#محموداصغرچودھری



Your comments about this column
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN