Mahmood Asghar

Choudhary

بےروزگارو ں کی مالی مدد کےلئے سوشل کارڈ ........ 18جنوری 2015
Download Urdu Fonts
اطالوی حکومت ضرورت مند غریب فیمیلیوں کو ملنے والے سوشل کارڈ کا دائرہ وسیع کرکے ایسے لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہے جو بے روزگار ہیں یہ سہولت اس سال یعنی 2015ءسے شروع ہونے والی ہے آئیے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ کارڈ کیا ہے اور اس کا حصول کیسے ممکن ہے؟
دراصل یہ ایک قسم کی مالی مدد ہے جو پہلے ہی سے غریب خاندانوں کو حکومت ایطالیہ کی جانب سے دی جاتی ہے لیکن اب اس مدد سے وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جن کی نوکری جاتی رہی ہے یا وہ کسی بھی طرح بے روزگا ر ہیں یہ مالی مدد یا بونس ہر دوماہ بعد ملے گی ہر اس فیملی کو جس میں کوئی فیملی ممبر کسی بھی وجہ سے بے روزگار ہوگیا ہو حکومت کی جانب سے ملنے والے اس کارڈ میں کچھ رقم ڈال دی جاتی ہے جو کہ 231یورو سے لیکر400یورو ماہانہ تک ہوسکتی ہے رقم کا انحصار فیملی ممبران کی تعداد کے مطابق ہوتا ہے
تفصیل کے مطابق دو فیملی ممبران والوں کو ماہانہ 231یورو ،تین فیملی ممبران والوں کے کارڈ میں 281یورو ، چار فیملی ممبران والے افراد کو 331یورو اور پانچ یا اس سے زیادہ تعداد والی فیملی ممبران کو 404 یورو ماہانہ تک بھی مل سکتے ہیں یہ رقم روزمرہ کے اشیائے خورد ونوش کی خرید و فروخت اور یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی وغیرہ کے لیے استعمال ہوسکے گی یہ کارڈ ایک بنک کارڈ کی شکل کا ہوتا ہے جس میں ایک مائیکروچپ لگی ہوگی اور حکومت کی جانب سے ایک پن نمبر بھی دیا جائے گا جس کی مدد سے آپ اس کو بنک کارڈ کی طرح ہی خریداری وغیرہ کے لیے استعمال کر سکیں گے اس کارڈ کی مدت 12مہینے کے لیے ہوگی اور اس میں ہر دو ماہ بعد حکومت کی جانب سے رقم ڈال دی جائے گی
اس کارڈ کے حصول کا کیا طریقہ ہے ؟
اس کارڈ کے حصول کے لیے درج ذیل شرائط حکومت نے بتائی ہیں کہ کارڈ کی درخواست لینے والا اطالوی یا یورپین شہری ہو یا اس کے پاس اٹلی کا لامحدود مدت کا رہائشی اجازت نامہ ہو اور وہ اٹلی کے ان علاقوں میں کم از کم ایک سال سے رہ رہا ہو ۔ ساردینیا، سسلی ، کالابریا، بازیلیکاتا، پولیا، آبروسو، مولیسے اور کمپانیا اس کے علاوہ کچھ بڑے شہر بھی اس قانون میں شامل ہیں جن کے نام یہ ہیں باری ، بولونیا، کاتانیا، فلورنس ، جینووا، میلان، نیپلز، پالیرمو، روم، تورینو ، وینس اور ویرونا ۔ یعنی اس کارڈ سے اٹلی کے سارے شہروں کے رہائشی فائدہ نہیں اٹھا سکیں ایک سال رہائش کی شرط بھی اسی لیے رکھی گئی کہ وہ اس کارڈ کے لیے لوگ اپنی رہائشیں ہی تبدیل کرنا نہ شروع کردیں
آمدن کی شرائط کچھ اس طرح ہیں
اس کارڈ کے لیے فیملی کی آمدن کا گوشوارہ جسے اٹلی میں مودیلو ایزے کہا جاتا ہے اس کی رقم3000 یورو سے زیادہ نہ ہو، اس کی جائیداد کی ملکیت 8000یورو سے زیادہ نہ ہو ، آخری سال میں کوئی گاڑی نہ خریدی ہو آخری تین سالوں میں کوئی ایسی گاڑی نہ خریدی ہو جو 1300سی سی سے زیادہ بڑی ہو، کوئی ایسی موٹر سائیکل نہ ہو جو 250سی سی سے بڑی ہواگر آپ نے کوئی مکان وغیرہ خریدا ہوا ہے تو اس کی ایمو وغیرہ کی ویلیو 30ہزارو یورو سے زیادہ نہ ہو اور فیملی میں کوئی شخص بے روزگارہوتو وہ یہ کارڈ لے سکتے ہیں
اس سوشل کارڈ کے حصول کے لیے درخواست کہاں دینی ہیں ؟
اگر آپ اوپر بیان کی گئی تمام شرائط پر پورا اترتے ہیں تواس کارڈ کے حصول کے لیے آپ کو ایک فارم انٹرنیٹ پر مل جائے گا آپ متعلقہ فارم پر کرکے اٹلی میں موجود پوسٹ آفس یعنی ڈاک خانہ میں جمع کرائیں گے یاد رہے کہ تمام ڈاک خانوں میں یہ سہولت میسر نہیں ہوتی اس لیے پہلے پوسٹ آفس والوں سے پوچھ لیں اس فارم کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات کی کاپیاں لگانا ہوں گی پوسٹ آفس والے یہ فارم آپ سے وصول کرکے اٹلی کے پنشن کے ادارے انپس کو بھیج دے گاجو کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد سائل کو خط لکھے گا کہ اس کی درخواست قبول ہوئی یا نہیں اگر درخواست قبول ہوگئی تو سوشل کارڈ اسی پوسٹ آفس سے آپکو مل جائے گا
قارئین سے ایک درخواست
جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں آپ کو یہ تمام معلومات نیک نیتی سے اور فی سبیل اللہ دیتا ہوںاللہ کے فضل وکرم سے میرا ایک ایک کالم تیس تیس ہزار دفعہ پڑھا جاتا ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ کالم کے لگتے ہی لوگ ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے مزید معلومات لینے کی کوشش کرتے ہیں میں فرداً فرداً ہر شخص کی فون کال اٹینڈ نہیں کرسکتا ہماری انٹرنیٹ ٹیکنالوجی ٹیم کی انفارمیشن کے مطابق میرا ”اٹلی کی امیگریشن“ والاکالم ایک لاکھ دس ہزار لوگوں نے پڑھا اگر ان میں سے صرف سات ہزار لوگ ہی مجھے پانچ منٹ کے لیے فون کریں تو ان سب کی فون کال کا جواب دینے کے لیے مجھے پینتیس ہزار منٹ درکار ہوں گے یہی حال دیگر کالمز کا ہے میں آپ سے یہی درخواست کروں گا کہ آپ ان کالمز میں دی گئی معلومات کو اپنے قریبی ٹریڈ یونین یا کونسلز میں موجود معلومات عامہ کے دفاتر سے پتہ کروا لیا کریں یعنی فارم کہاں سے ملیں گے درخواست کیسے دینی ہے وغیر ہ وغیرہ اللہ ہمیں آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق دے
سوشل کارڈ کیا ہے کلک کریں‌
تحریر محمود اصغر چوہدری اٹلی بمورخہ 18جنوری 2015



Your comments about this column
Ch sb you are great
TARIQ HUSSAIN
گریٹ ورک جناب
Nadeem Khan Kakar
Very good job sir
Sanaullah Gondal
Good Job Sir Jo kisi ke liye asaniya Mahaiya karta he Allah us ke liye asaniya karte he
Nadeem Shahid
V good
Asad Nawaz
eccezionale
Noor
Thank You Very Much Sir For Latest Updates.....
کر بھلا سو ھو بھلا ۔۔۔۔ اس محنت پر اللہ کریم آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین
Muhammad Yaqub
MashaAllah Allah Rasool (saww) app ki noukri qabool kary. Ameen
Asadullah Ghuman
Ma sha Allah Allah aap ko aisy kaam ki toufeeq day
Nadeem Yousaf
بےیت اچھی کام
ازھار
good job
abid hussain
اس کالم کے بارے میں آپ کے تاثرات
To change keyboard language from urdu to english or from english to urdu press CTRL+SPACE
آپ کا نام

Admin Login
LOGIN